Home / بین الاقوامی / مغرب کے عقائد

مغرب کے عقائد

*مغرب کے عقائد (ترقی اور آزادی) کے ہولناک و خطرناک نتائج*
ترتیب ؤ تحقیق
سید خالد جامعی مدظلہ
ــــــ ـــــــ ـــــــ

تمام میڈیا، Hb ڈرامے، فلمیں، شاعری، محبت دکھا رہے ہیں مگر معاشرہ سے محبت بالکل ختم ہو رہی ہے آخر کیوں؟محبت جب الفاظ کی سطح پر آجائے، میڈیا ڈرامہ بن جائے تو وہ محبت نہیں رہتی، ہوس، حسد، حرص کی عالمگیریت بن جاتی ہے، جس کا لازمی نتیجہ تعلقات اور رشتوں کا خاتمہ ہے، دنیا بھر کی یونیورسٹیوں میں نفسیات کے شعبے میں میکگراہل کمپنی کی ایک کتاب
Abnormal Psychology
پڑھائی جاتی ہے، اس کتاب میں لکھا ہے کہ امریکہ میں 35% بوڑھے اولڈ ایج ہوم میں نہیں رہنا چاہتے لہذا خود کشی کر لیتے ہیں، جب ماں باپ نے بچوں کو محبت نہیں دی انہیں ڈے کیئر سنٹر میں رکھا تو اولاد انہیں اولڈ ایج ہوم میں ہی رکھے گی، ترقی،آز ادی کےلئے ماں باپ مارکیٹ میں پیسہ کمانے گئے اب اولاد بھی ترقی، آزادی چاہتی ہے، یہ ان عقیدوں کا نتیجہ یے، متجددین ان مباحث کو سمجھنا ہی نہیں چاہتے، مغربی تہذیب کے عقیدوں (ازادی، ترقی، مساوات، بلند معیار زندگی) نے انسان کو ترقی کے بعد اس منزل پر پہنچا دیا ہے مگر فیصل آباد کے مفتی زاہد صاحب اسی تہذیب کے قصیدے پڑھ رہے ہیں اور علماء میں اسی تہذیب کے فضائل و شمائل کی اشاعت کر رہے ہیں، سر سید کے سب سے بڑے حامی مفتی زاہد صاحب کو یہ بھی یاد نہیں کہ سر سید کے بیٹے جسٹس سید محمود نے سر سید کو انتقال سے تین مہینے پہلے اپنے گھر سے نکال دیا تھا، یہ سر سید کی جدید مغربی تعلیم کا اثر تھا، سر سید کی تدفین کےلئے چندہ جمع کیا گیا ضیاء الدین لاہوری کی کتابوں میں اس واقعے کے حوالے پڑھ لیجئے! جو تعلیم سر سید لائے تھے وہ یہی کام کرتی ہے اور آج بھی یہی کام کر رہی ہے، دنیا کے ہر ملک میں جدید تعلیم کے بعد اولڈ ہوم بنائے گئے ہیں لیکن سر سید کو اولڈ ہوم بھی نہیں ملا ـــ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

About Babar

Babar
I am Babar Alyas and I’m passionate about urdu news and articles with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind The Qalamdan with a vision to broaden my city’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Chak 111/7R , Kamalia Road, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Ph: +923016913244 Email: babarcci@gmail.com https://web.facebook.com/qalamdan.net https://www.twitter.com/qalamdanurdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے