Home / کالم / ابتدائی اول KG میں سرکاری اسکولوں میں پڑھائی جاتی ہے.

ابتدائی اول KG میں سرکاری اسکولوں میں پڑھائی جاتی ہے.

انتخاب
ریحانہ کوثر سرگودھا
📕📕📕📕📕📕
اردو کی یہ کتاب ہمارے ملک میں ابتدائی اول KG میں سرکاری اسکولوں میں پڑھائی جاتی ہے. حیرت ہے کے انہیں *ڈ* سے کوئی لفظ ہی نہ مل سکا اور *ڈ* سے *ڈاکٹر* (اردو زبان کا لفظ ہی نہیں ہے) پر گزارہ لیا.

اب فیس بک پر *”ڈھول”* پیٹ کر اس بات کا *”ڈھنڈورا”* کرنا پڑ رہا ہے کے *ڈ* کے الفاظ *”ڈالنا”* کوئی اتنا مشکل امر بھی نہیں ہے، اگر آپکی ناراضگی کا *”ڈر”* نہ ہو تو *ڈ* کو ذرا *”ڈھونڈنا”* شروع کریں. *”ڈانٹ ڈپٹ”* سے کام نہ چلے تو *”ڈنڈا”* بھی قدرت کا ایک تحفہ ہے. *ڈ* سے *”ڈھول”* نہ پیٹیں ، *”ڈگڈگی”* نہ بجائیں، الفاظ کا *”ڈھیر”* اکھٹا نہ کریں تو بھی اردو کے کنویں سے ایک آدھ *”ڈول”* ہی کافی ہوگا، *”ڈبہ”* سے *”ڈبیا”* تک *”ڈراؤنے”* قوانین سے لے کر تعلیم کے *”ڈاکوؤں”* تک، امیروں کے *”ڈیروں”* سے لے کر غریب کی *”ڈیوڑھی”* تک، اور پھولوں کی *”ڈالی”* سے سانپ کے *”ڈسنے”* تک ، *ڈ* ہر جگہ دستیاب ہے. سوچا کے *”ڈبڈباتی”* آنکھوں سے یہ *”ڈاک”*، بغیر کسی *”ڈاکیہ”* اور *”ڈاک خانے”* کے آپ تک پوھنچادوں کے لفظوں کی مالا شاید نصاب کی کوتاہیوں کی *”ڈھال”* ثابت ہو.

وہ *ڈ* سے کیا خوبصورت شعر ہے :

*ڈوبنے* والا تھا میں اور ساحل پی چہروں کا ہجوم
پل کی مہلت تھی میں کس کو آنکھ بھر کے دیکھتا

About Babar

Babar
I am Babar Alyas and I’m passionate about urdu news and articles with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind The Qalamdan with a vision to broaden my city’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Chak 111/7R , Kamalia Road, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Ph: +923016913244 Email: babarcci@gmail.com https://web.facebook.com/qalamdan.net https://www.twitter.com/qalamdanurdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے