Home / کالم / اصطلاحات کا مجرد ترجمہ ممکن نہیں

اصطلاحات کا مجرد ترجمہ ممکن نہیں

تحریر ؤ ترتیب
جناب ڈاکٹر سید خالد جامعی مدظلہ
ــــــ ـــــــ ــــــ

ہر اصطلاح اپنی تاریخ، تہذیب، تناظر میں پرکھی جاتی ہے، مشترکہ اصطلاحات کا مطلب کبھی مشترک نہیں ہوتا مثلاً مغرب کی اصطلاح آزادی کا ترجمہ “حریت” غلط ہے، کیونکہ اصطلاح کا ترجمہ نہیں ہو سکتا نہ Freedom کی فلسفیانہ اصطلاح کا ترجمہ “حریت” ہوسکتا ہے، اس کےلئے فلسفے کی لغت دیکھی جائے نہ کہ انگریزی لغت___آزادی کا مطلب ہے کہ انسان خود مختار مطلق ہے، Right of Self Determination رکھتا ہے، Autonomous ہے، کسی خارجی ذریعے سے ہدایت لینے کا پابند نہیں، اس کی عقل اس کی ہدایت کےلئے کافی ہے، مشترکہ اصطلاحات کے مطالب بھی مختلف ہوتے ہیں، مثلا حضرت عیسیٰ علیہ السلام عیسائیوں کے بھی پیغمبر ہیں اور ہمارے بھی، لیکن عیسائیوں کےلئے وہ خدا کے بیٹے ہیں (نعوذباللہ) ہمارے لئے وہ صرف اللہ کے رسول ہیں (رسول اللہ) _ مغرب میں Privacy کا کیا مطلب ہے؟ Privacy کا مطلب ہے جو کچھ کرنا چاہو جب چاہے ،جس کے سامنے جہاں چاہے جس طرح چاہے کر گزرو، کوئی اس عمل میں اخلاق، دین، روایت، قدر، مذہب کے نام پر مداخلت نہ کر سکے تم شاہراہ عام پر زنا بھی کر سکتے ہو بس ٹریفک میں خلل واقع نہ ہو _ راستہ چھوڑ کر اپنے راستے پر چلتے رہو، کیونکہ منشور انسانی حقوق میں گناہ کی اصطلاح ہی نہیں یے، یہ تو احمقانہ اصطلاح ہے، اصل چیز آزادی ہے یہ لوگ اپنی آزادی کا اظہار کر رہے ہیں انہیں کرنے دیجئے! اپنے اظہار آذادی کےلئے اپنی نجی زندگی کےلئے کوئی لڑکا، عورت، زنخہ، ہیجڑا تلاش کر لیجئے! وہ آپ کی آزادی ہے اس کے ساتھ جو چاہے کر گزریں ــــــ

About Babar

Babar
I am Babar Alyas and I’m passionate about urdu news and articles with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind The Qalamdan with a vision to broaden my city’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Chak 111/7R , Kamalia Road, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Ph: +923016913244 Email: babarcci@gmail.com https://web.facebook.com/qalamdan.net https://www.twitter.com/qalamdanurdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے