Home / کالم / آوارہ کتوں کی بھر مار

آوارہ کتوں کی بھر مار

رپورٹ
منور افتخار نمائندہ قلمدان پیرمحل
📙📙📙📙📙📙📙📙📙
*پیرمحل میں آوارہ کتوں کی بھر مار انتظامیہ تلفی کیلئے کسی بڑے سانحہ کی منتظر*
پیرمحل میں آوارہ کتوں کی بھرمار سے انسانی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہو گئے گذشتہ چند روز میں 25 افراد آوارہ کتوں کے تیز دھار دانتوں کے شکار ہوگئے
تحصیل انتظامیہ کی آوارہ کتوں کو تلف کرنے کی مہم تاحال بدترین ناکامی سے دوچار ہے اور شہریوں کیلئے آوارہ گھومتے کتوں کے غول وبال جان بنے ہوئے ہیں. گزشتہ چند دنوں کے دوران مزید 25 افراد آوارہ کتوں کا شکار ہوگئے جو کہ پیرمحل سرکای ہسپتال میں علاج کے لیے آئے متاثرہ شہریوں کا کہنا ہے آوارہ کتوں کو تلف کرنے کیلئے موثر کارروائی نہیں ہورہی
رواں سال کے دوران آوارہ کتوں کے کاٹنے کے مجموعی کیسز کی تعداد 414 ہوگئی
ہے کتے کے کاٹنے کی ویکسین کی عدم دستیابی کے باعث شہری رل گئے گذشتہ ماہ آوارہ کتوں نے بھینس کے بچھڑوں کو چیر پھاڑ کر شدید زخمی کر دیا تھا پیرمحل میں آوارہ کتوں کی بھر مار پر شہری سراپا احتجاج ،کتا مار مہم ناکام اسسنٹ کمشنر پیرمحل چیف آفیسر اور ضلعی انتظامیہ آوارہ کتوں کی روک تھام میں مکمل طور پر ناکام اور بے بسی ہو چکی ہے متعدد بار انتظامیہ کو آوارہ کتوں کے بارے اطلاعات دی گئی مگر انتظامیہ کے کان پر جوں تک نہیں رینگی علاقہ مکینوں کا کتا مار مہم کو باقاعدہ طور پر شروع کرنے کا مطالبہ

About Babar

Babar
I am Babar Alyas and I’m passionate about urdu news and articles with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind The Qalamdan with a vision to broaden my city’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Chak 111/7R , Kamalia Road, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Ph: +923016913244 Email: babarcci@gmail.com https://web.facebook.com/qalamdan.net https://www.twitter.com/qalamdanurdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے