Home / کالم / کیا لکھیں؟ کس کو روٸیں؟ آہ ! پھر ایک عزت لُٹی جان کٹی“

کیا لکھیں؟ کس کو روٸیں؟ آہ ! پھر ایک عزت لُٹی جان کٹی“

تحریر
عمیرحنفی
📕📕📕📕

لکھوں بھی تو کیا؟ انسانیت کی کشت ِ زعفران میں ایسے لوگ خاردار زہریلی جڑی بوٹیوں کی طرح اگتے اور پھر اپنے ہی زہر کی آگ میں بھسم ہوجاتے ہیں۔ ان کا نہ کوٸ نام ہوتا ہے نہ مقام نہ پس ِ منظر نہ پیش ِ منظر۔ پراگندہ خیالات کی بساندھ میں گندی سوچ انہیں نفسیاتی مریض بنا دیتی ہے یہ وہ کوڑا دان ہیں جو غلاظتوں سے لباب بھرے چار سو تعفن بکھیرتے رہتے ہیں اور یہ گندی نالی کے کیڑے ہیں۔ گندے نالوں والے عرق ِ گلاب کی سنہری تختی لگا حوس وشہوت سے بھر کر معاشرے میں دنداتے پھر رہے ہیں ۔ جب جس وحشی کا جی چاہتا ہے معصوموں کی عصمت پر آسانی سے ہاتھ ڈال لیتا ہے۔

ہنگو میں تھانہ دوآبہ کے علاقہ سروخیل کے علاقہ میں 7 سالہ مدیحہ ولد عمرخان شام کے وقت قریبی دکان پر کوٸ چیز لینے کی غرض سے گٸ کسی درندہ صفت نے اغوإ کیا پھر زیادتی کا نشانہ بنا کر سروخیل کے کھیتوں میں پھینک دیا ۔ اب آپ بتاٸیں کس کو روٸیں ؟ اور کس کس کا رونا روٸیں ؟ کبھی زینب ، فرشتہ ، عوض نور اور اب مدیحہ یہ سب آخر کیا ہے؟ اس کا ذمہ دار جس کو بھی ٹہراٸیں! جو بھی کہیں لیکن یہ بات مسلّم ہے یہ آپ کی اور میری مردہ ضمیری بے حسی کا منہ بولتا ثبوت جب تک آپ اور مجھ میں شعور نہیں آۓ گا ملک میں آۓ روز ان جراٸم کا اضافہ ہوتا رہے گا ضمیر چونکہ بیچ دیا ہے غریب کی بیٹی کے لیے تو آواز بھی کوٸ نہیں بلند کرتا۔ سواۓ ہاتھ ملنے کے آپ کے اور میرے پاس اور کچھ بھی نہیں ہے۔

About Babar

Babar
I am Babar Alyas and I’m passionate about urdu news and articles with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind The Qalamdan with a vision to broaden my city’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Chak 111/7R , Kamalia Road, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Ph: +923016913244 Email: babarcci@gmail.com https://web.facebook.com/qalamdan.net https://www.twitter.com/qalamdanurdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے