Home / پاکستان / سانحہ ساہیوال کی یاد تازہ

سانحہ ساہیوال کی یاد تازہ

رپورٹ
عقیل الرحمن
وہاڑی
🌺🌺🌺🌺

وہاڑی (ندائے میلسی)سانحہ ساہیوال کی یاد تازہ ہوگئی ایک ہفتہ قبل گرفتار ہونیوالے چار افراد کو پولیس مقابلہ میں پار کردیا بکریاں چوری کے الزام میں مبینہ طور پر نجی ٹارچر سیل رکھ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور تشدد سے موت کے بعد پولیس مقابلہ کا ڈرامہ رچایا گیا تفصیلات کے مطابق سانحہ ساہیوال کے بعد وہاڑی میں ایک انتہائی دلخراش واقعہ سامنے آیا جہاں پر گزشتہ روز وہاڑی پولیس کی طرف سے ایک مبینہ پولیس مقابلہ ظاہر کیاگیا جس میں چار ڈاکوؤں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی جبکہ چند گھنٹوں بعد ہی پولیس مقابلہ کا ڈراپ سین سامنے آگیا اور جانبحق ہونیوالے افراد کے لواحقین نے اہل علاقہ کے ہمراہ تھانہ ماچھیوال کی حدود میں مین وہاڑی روڈ ٹائر جلاکر بلاک کردیا اور احتجاجی مظاہرہ شروع کردیا ۔ مظاہرین کا کہنا تھاکہ ایک ہفتہ قبل تھانہ سٹی وہاڑی اور سی آئی اے پولیس نے بکریاں چوری کرنے کے الزام میں ہمارے بچوں کو گھر سے اٹھایا اور نجی ٹارچر سیل میں لے جاکر تشدد کا نشانہ بناتے رہے اور چھوڑنے کےلئے بھاری رشوت کا مطالبہ کرتے رہے اس دوران ہم متعدد بار ڈی پی او اختر فاروق کے پاس بھی گئے جنہوں نے بار بار یقین دہانی کروائی کہ آپکے بچے بالکل ٹھیک ہیں.

About Babar

Babar
I am Babar Alyas and I’m passionate about urdu news and articles with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind The Qalamdan with a vision to broaden my city’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Chak 111/7R , Kamalia Road, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Ph: +923016913244 Email: babarcci@gmail.com https://web.facebook.com/qalamdan.net https://www.twitter.com/qalamdanurdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے