Home / پاکستان / حکومت اور لال مسجد

حکومت اور لال مسجد

میڈیا سیل پاکستان شریعت کونسل

اسلام آباد قلمدان نیوز ویب

حکومت لال مسجد معاملے میں طاقت کے استعمال کی غلطی نہ دہرائے ،مسئلے کو مذاکرات اور افہام و تفہیم سے حل کیا جائے، اس وقت ملک و قوم کسی اور سانحہ کے متحمل نہیں ہو سکتے، لال مسجد کے گرد محاصرہ ختم،شہریوں کو نماز کی اجازت دی جائے،اسلام آباد انتظامیہ ہوش کے ناخن لے،مقامی علمائے کرام مسئلے کے حل کے لئے کردار ادا کریں،ان خیالات کا اظہار پاکستان شریعت کونسل کے امیر مولانا مفتی محمد رویس خان ایوبی،جنرل سیکرٹری مولانا زاہد الراشدی اور دیگر سرکردہ رہنماؤں نے اپنے ایک بیان میں کیا،انہوں نے کہا کہ لال مسجد کے گرد محاصرے اور نمازیوں کو مسجد میں نماز پڑھنے کی اجازت نہ ملنے کی خبروں پر ملک بھر کے دینی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، ہمارا پیارا وطن اس وقت نازک دور سے گزر رہا ہے،ایسے حالات میں تحمل و حوصلے سے بات چیت کے ذریعے مسائل کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کی ضرورت ہے، شریعت کونسل کے رہنماؤں نے لال مسجد اور جامعہ حفصہ کی انتظامیہ سے بھی اپیل کی کہ وہ دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حالات کو تصادم کی طرف نہ لے کر جائیں،انہوں نے اسلام آباد کے مقامی علمائے کرام سے کہا کہ وہ اس مسئلہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے اس کے پرامن حل کیلئے کوششیں کریں،علمائے کرام نے حکومت اور اسلام آباد انتظامیہ سے کہا کہ جامعہ حفصہ کی طالبات کو تعلیم جاری رکھنے کے مواقع فراہم کئے جائیں اور ہوشمندی و دانشمندی سے کام لیتے ہوئے حالات خراب کرنے کی ہر گز کوشش نہ کی جائے۔

About Babar

Babar
I am Babar Alyas and I’m passionate about urdu news and articles with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind The Qalamdan with a vision to broaden my city’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Chak 111/7R , Kamalia Road, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Ph: +923016913244 Email: babarcci@gmail.com https://web.facebook.com/qalamdan.net https://www.twitter.com/qalamdanurdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے