Home / ساہیوال / میڈیا سیل پاکستان شریعت کونسل

میڈیا سیل پاکستان شریعت کونسل

جاری کردہ:عبدالرؤف محمدی
سیکرٹری اطلاعات پاکستان شریعت کونسل
03349173562
اسلام آباد (12 فروری 2020)پاکستان شریعت کونسل کے امیر مفتی محمد رویس خان ایوبی،جنرل سیکرٹری مولانا زاہد الراشدی اور سیکرٹری اطلاعات مولانا عبدالرؤف محمدی نے ترکی کے صدر حافظ رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ برادر اسلامی ملک کے صدر کا دورہ دونوں ملکوں کے تعلقات اور دوستی میں اضافے کا سبب بنے گا،انہوں نے کہا کہ ترکی اور پاکستان کے عوام کے درمیان اسلام کی صورت میں اخوت کی وہ بنیاد قائم ہے جسے دنیا کی کوئی طاقت ختم نہیں کر سکتی،دونوں ملکوں کے عوام کلمہ طیبہ کے جس رشتے میں جڑے ہوئے ہیں اس کی وجہ سے ایک دوسرے کیلئے محبت کے وہ جذبات رکھتے ہیں جو کسی اور قوم میں نہیں،یہی وجہ ہے کہ پاکستانی ترکی کو اور ترکی کے رہنے والے پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں،شریعت کونسل کے رہنماؤں نے کہا کہ حافظ رجب طیب اردوان جس حوصلہ و استقامت کے ساتھ عالم اسلام کو استعماری طاقتوں کی بالا دستی اور مداخلت سے نجات دلانے کی محنت کر رہے ہیں اس نے امت مسلمہ میں ایک آزاد،خود مختار اور باوقار مستقبل کی امید پیدا کر دی ہے،انہوں نے کہا کہ ہم ان کے لئے استقامت اور مسلسل کامیابیوں کی دعا کرتے ہوئے ان کے دورہ پاکستان کی بامقصد کامیابی کیلئے بارگاہ ایزدی میں سر بسجود ہیں،انہوں نے کہا کہ ہم اپنے معزز مہمان کو صمیم قلب سے خوش آمدید کہتے ہیں اور یہ امید رکھتے ہیں کہ ان کا دورہ پاکستان دونوں ملکوں کے بہتر مستقبل کیلئے مفید اور نیک شگون ہو گا۔

About Babar

Babar
I am Babar Alyas and I’m passionate about urdu news and articles with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind The Qalamdan with a vision to broaden my city’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Chak 111/7R , Kamalia Road, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Ph: +923016913244 Email: babarcci@gmail.com https://web.facebook.com/qalamdan.net https://www.twitter.com/qalamdanurdu

One comment

  1. Avatar

    I very like this blog. Everything is cleared.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے