Home / پاکستان / ضلع چکوال کی انتظامیہ متوجہ ہوں

ضلع چکوال کی انتظامیہ متوجہ ہوں

رپورٹ:
حافظ بلال
📕📕📕📕
جنوری 2020 میں ضلع چکوال کی یونین کونسل بھون میں صفائی مہم کا آغاز ہوا اور نالوں کی صفائی کی پلاننگ کی گئی جو کہ مہینے کے آخر تک جاری رہی ۔ یونین کونسل بھون اور انتظامیہ نے موضع بھون کے مزدور، ٹریکٹر والوں کو کام کی مزدوری مقرر کرنے کے بعد اس بات کا یقین دلایا کہ 2 فروری کو سب کی مزدوری مل جائے گی لیکن آج مزید 11 دن گزرنے کے باوجود مزدوری نہ مل سکی حالت یہ ہے کہ یونین کونسل میں کوئی سننے والاہے نہیں اور انتظامیہ کو پرواہ نہیں کہ غریب کا دیوالیہ ہوتا ہے تو ہونے دو ، میں درخواست کرتا ہوں ڈپٹی کمشنر چکوال کپٹن عبدالستار اور وزیر اعلیٰ عثمان بزدار صاحب سے ۔ کہ اس چھوٹے سے قصبے کے مسائل کس نے حل کرنے ہیں۔ یقیناً آپ نے کرنے ہیں اور مزدور کی مزدوری کے بارے میں تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ
Sahih Bukhari Hadees # 2227

حَدَّثَنِي بِشْرُ بْنُ مَرْحُومٍ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمٍ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : قَالَ اللَّهُ :    ثَلَاثَةٌ أَنَا خَصْمُهُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ، رَجُلٌ أَعْطَى بِي ثُمَّ غَدَرَ ، وَرَجُلٌ بَاعَ حُرًّا فَأَكَلَ ثَمَنَهُ ، وَرَجُلٌ اسْتَأْجَرَ أَجِيرًا فَاسْتَوْفَى مِنْهُ وَلَمْ يُعْطِ أَجْرَهُ    .

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ تین طرح کے لوگ ایسے ہوں گے جن کا قیامت کے دن میں مدعی بنوں گا، ایک وہ شخص جس نے میرے نام پر عہد کیا اور وہ توڑ دیا، وہ شخص جس نے کسی آزاد انسان کو بیچ کر اس کی قیمت کھائی اور وہ شخص جس نے کوئی مزدور اجرت پر رکھا، اس سے پوری طرح کام لیا، لیکن اس کی مزدوری نہیں دی۔
Sahih Hadees

About Babar

Babar
I am Babar Alyas and I’m passionate about urdu news and articles with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind The Qalamdan with a vision to broaden my city’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Chak 111/7R , Kamalia Road, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Ph: +923016913244 Email: babarcci@gmail.com https://web.facebook.com/qalamdan.net https://www.twitter.com/qalamdanurdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے