Home / کالم / خوش آمدید ترک صدر رجب طیب اردوغان

خوش آمدید ترک صدر رجب طیب اردوغان

ازقلم⁦🖋️⁩ حافظ بلال بشیر
🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼
برادر اسلامی ملک ترکی کے صدر اُمت مسلمہ کی واحد امید رجب طیب اردوغان آج پاکستان کے دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔ ترکی ہمارا اور پوری امت مسلمہ کا مشکلات کا ساتھی ہے، دُکھ درد میں شریک ہونے والا ملک ہے، پاکستانی عوام کے دِل ترکی کی عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ صدر رجب طیب اردوغان نے امت مسلمہ کو بیدار کر دیا ہے، یقیناً رجب طیب اردوغان با کمال شخصیت ہیں، رجب طیب اردوغان وہ حکمران ہے جس کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی،میانمار کے مسلمانوں کے حق میں آواز اٹھانے والے بھی یہی اردوغان ہی تھے بلکہ انہوں نے باقاعدہ آنگ سان سوچی سے اس حوالے سے بات بھی کی ،یہی وجہ ہے کہ وہ نا صرف ترک قوم کے ہیرو ہیں بلکہ تمام مسلم امہ انہیں بہترین حکمران مانتے ہیں۔سال 2019 کے رمضان میں ایک معمولی لڑکا ترکی کے صدر کو ٹویٹ کرکے کہتا ہے کہ صدر صاحب کل کی سحری میری طرف سے ہے اور آپ کو لازمی میری دعوت قبول کرنی ہے اور صدر رجب طیب اردوغان اس کی دعوت وہاں ہی قبول کرنے کی ٹویٹ کرتے ہیں اور پھر پوری دنیا دیکھتی ہے کہ وہ بہترین صدر جس کی صدارت سے پہلے ترکی غربت و پستی کے دلدلوں میں گرتا جا رہا تھا اْس بہترین حکمران جسے رجب طیب اردوغان کہا جاتا ہے صدارت سنبھالنے کے بعد ترکی کو دنیا کی بیس بڑی معیشتوں میں لا کھڑا کیا وہ حکمران اپنے ملک کے اک نوجوان کی دعوت پر اس کے بتائے ہوئے مقام پر پہنچ جاتے ہیں۔آپ ترکی کی عوام کی رجب طیب اردوغان سے محبت کا اظہار اس وقت باخوبی دیکھ چکے تھے جب ترکی کی فوج نے حکومت پر قبضے کی کوشش کی تو یہ ہی عوام تھی جو ٹینکوں کے آگے لیٹ گئی تھی اور فوجی بغاوت کو کچلنے میں اپنا تن من دھن قربان کر دیا تھا صدر رجب طیب اردوغان پاکستان میں ایک نازک وقت میں دورہ کر رہے ہیں کیوں کہ اسی مہینے کی 24 اور 25 جنوری کو امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ انڈیا کا دورہ کرنے آ رہے ہیں ایسے وقت میں ایک طرف امت مسلمہ کے آپس میں مضبوط تعلقات اور خطے میں اتحاد بہت ضروری ہے پوری پاکستانی قوم صدر رجب طیب اردوغان کے ساتھ دل کی اتھاہ گہرائیوں سے محبت کرتی ہے اسلامک رائیٹرز موومنٹ پاکستان کے تمام ممبران بھی ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔

About Babar

Babar
I am Babar Alyas and I’m passionate about urdu news and articles with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind The Qalamdan with a vision to broaden my city’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Chak 111/7R , Kamalia Road, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Ph: +923016913244 Email: babarcci@gmail.com https://web.facebook.com/qalamdan.net https://www.twitter.com/qalamdanurdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے