Home / کالم / اشتہار

اشتہار

ترتیب ؤ انتخاب
ریاض علی خٹک
🌼🌼🌼🌼🌼
اشتہار میں مشہور سنگر عاطف اسلم سفید گھوڑے پر دلہا بن کر سوار آتا ہے. آس پاس خوبصورت رنگین کپڑوں میں لوگ زندگی سے بھرپور بازار کا منظر بناتے ہیں. عاطف ایک کوکا کولا کے فریزر کی طرف دیکھتا ہے. کوئی اسے ایک بوتل کھول کر پکڑا دیتا ہے. اور خاموشی چھا جاتی ہے. گلے میں غٹ غٹ کرتے پینے کی آواز آتی ہے. عاطف اسلم میں کرنٹ سا آجاتا ہے. ڈُرر بُررر کی لایعنی آوازیں قہقہے خوش چمکتے چہرے اور میوزک.

اشتہارات کی دنیا سفاک حد تک ایک کمینی ذہانت سے لبریز ایسی دُنیا ہے جو انسانی نفسیات سے کھیلتی ہے. آپ کولڈ ڈرنکس اور انرجی ڈرنکس کے اشتہارات دیکھتے چلے جائیں. کوکا کولا اپنا شربت نہیں ” خوشی” بیچتی ہے. انرجی ڈرنکس ” توانائی” بیچتے ہیں. آپ کسی اشتہار میں ان کو اپنا شربت بیچتے نہیں دیکھیں گے. یہ ایک کیفیت ایک لائف سٹائل اور اس سے ہمارے لاشعور کی ایک کسک ایک خواہش جوڑتے ہیں. “یہ استعمال کرو تم ایسے ہی بن جاو گے”.

پاکستان کی مارکیٹ میں ٹی وی پر مڈل کلاس کو ٹارگٹ کیا جاتا ہے. ایک گورا کرنے والی کریم بیچنے کیلئے خوبصورت ترین ماڈل کا انتخاب ہوتا ہے. کبھی کسی سانولی کالی ماڈل ان کے معیار پر پوری نہیں اترے گی. پینٹ کیلئے عالیشان محل یہ ہمارے لاشعوری فیصلوں کیلئے لاشعور کو خواب بیچتے ہیں.

ہم کولڈ ڈرنکس کے نقصانات پر لکھتے ہیں تو کہا جاتا ہے یہ بڑھا چڑھا کر بیان کر رہے ہیں. چونکہ یہ دور رس نقصانات ہوتے ہیں تو شائد کوئی اسے دلیل نہ مانے. لیکن کیا دُنیا کا کوئی مستند ڈاکٹر اسکا کوئی فائدہ بتا سکتا ہے.؟ ٹوتھ پیسٹ کے اشتہارات میں ڈینٹسٹ بنا اداکار ڈاکٹر سٹھیتوسکوپ گردن میں ڈالے استعمال کا مشورہ دے سکتا ہے. کیا کبھی کسی کولڈ ڈرنک یا انرجی ڈرنک کے اشتہار میں کبھی یہ کسی ماہر ڈاکٹر کو لے کر آئے ہیں.؟

اس میٹھے زہر کیلئے یہ صرف ہنستے ہوئے خوبصورت اور مشہور چہرے استعمال کرتے ہیں. پینے والے لاشعور کے آگے شعور کو اندھا کر کے بس پی رہے ہوتے ہیں. کیوں…؟ اسکا جواب کسی کے پاس نہیں ہوتا.

About Babar

Babar
I am Babar Alyas and I’m passionate about urdu news and articles with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind The Qalamdan with a vision to broaden my city’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Chak 111/7R , Kamalia Road, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Ph: +923016913244 Email: babarcci@gmail.com https://web.facebook.com/qalamdan.net https://www.twitter.com/qalamdanurdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے