Home / پاکستان / فراڈیوں کے فراڈ

فراڈیوں کے فراڈ

(تحریر
محمد عباس ساجد مرکزی چیئرمین پاکستان فیڈرل اتحاد یونین آف جرنلسٹ)

*👈پٹرول پمپ والوں کے فراڈ سے بچنے کا بہترین طریقہ*

*👈پیٹرول پمپ فیلر بواۓ سے ہوشیار رہیں*

*👈آپ میں سے اکثر لوگ جب اپنی کار میں پٹرول ڈلوانے کےلیے پیٹرول پمپ پر جاتے ہیں تو زیادہ تر مقدار کی بجائے قیمتاً پیٹرول کا آرڈر دیتے ہیں. مثلاً 500، 1000، 1500، 2000 وغیرہ وغیرہ. آپ کا آرڈر لے کر filler-boy آپ کو اپنی شفّافیت دِکھانے کےلیے گاڑی پر ہلکی سی تھپکی لگا کر یا میٹر کی طرف اشارہ کرکے پیٹرول ڈالنا شروع کرتا ہے اور آپ مطمئن ہو جاتے ہیں کہ آپ کو پورا پیٹرول ملے گا.*

*👈جبکہ ایسا ہرگز نہیں ہے.*

*👈دراصل پیٹرول پمپ مالکان نے ماپ تول میں کمی کا ایک انوکھا طریقہ ایجاد کیا ہوا ہے. چونکہ لوگ اکثر قیمتاً آرڈر دیتے ہیں اور اکثر پیمانہ چیک کرنے والے متعلقہ محکمے کے اہلکاران بھی چیکنگ کے دوران ایک لیٹر کا پیمانہ بھر کے دیکھتے ہیں کہ مقدار پوری ہے یا نہیں لہذا پمپ مالکان نے اپنے میٹر 500، 1000، 1500، 2000 وغیرہ پر سیٹ کیے ہوئے ہیں. مثال کے طور پر اگر 500 روپے میں 7 یا ساڑھے 7 لیٹر پٹرول آتا ہے تو یہ لوگ اُسے 5 یا 6 لیٹر پر set کر کے آپ کو چونا لگا دیں گے. میٹر پر اُتنی ہی قیمت اور مقدار نظر آئے گی لیکن درپردہ ماپ تول میں کمی کی گئی ہوگی. اسی طرح 1000، 1500، 2000 روپے کی الگ الگ setting کی ہوتی ہے.*

*👈اِس حقیقت کے آشکار ہونے کے بعد ہم نے تجربہ کر کے دیکھا اور یہ بات درست پائی گئی.غیر مُصدّقہ اطلاع کے مطابق شہر میں ماسوائے ایک یا دو پیٹرول پمپس کے تقریباً تمام اِسی طرح کی ہیرا پھیری کر رہے ہیں.*

*👈جب بھی پیٹرول ڈلوائیں تو بہترین حل یہ ہے کہ قیمت کی بجائے مقدار کے لحاظ سے پیٹرول ڈلوائیں اور وہ بھی commom number میں نہیں. یعنی .130 ۔270. 550. 730. 1100. 1700. 2050.وغیرہ وغیرہ جیسے un-common نمبر کا استعمال کریں. اس طرح آپ نقصان سے بچ جاٸیں گیے*

About Babar

Babar
I am Babar Alyas and I’m passionate about urdu news and articles with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind The Qalamdan with a vision to broaden my city’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Chak 111/7R , Kamalia Road, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Ph: +923016913244 Email: babarcci@gmail.com https://web.facebook.com/qalamdan.net https://www.twitter.com/qalamdanurdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے