Home / کالم / کشمیر ڈے◼️

کشمیر ڈے◼️

◼️تحریر:
رقیہ نجیب اللہ (کراچی)
📕📕📕📕📕📕📕📕

آج پاکستان میں چھٹی کا دن ہے، اور ہم بڑے مزے سے اور آرام سے اپنے گھروں میں اپنی فیملی کے ساتھ گرم بستروں میں کھانے پینے پہننے اوڑھنے کی تمام نعمتوں کے ساتھ موجود ہیں۔ تھوڑا سا وقت نکال کر خود کو ایک بند کمرے میں لے جا کر سوچیں۔ نا کھانے پینے کا سامان ہے نا ہی ضروریات زندگی میسر ہے۔۔

بیماری ہے تو دوائیاں نہیں ہے۔
بھوک ہے تو کھانا میسر نہیں ہے۔
ایک دن بھی اس طرح گزارنا ہمارے لیئے بہت مشکل ہے۔ ناباہر نکل سکتے ہیں نا ضروریات زندگی پا سکتے ہیں۔
بس زندگی کے پیچھے ہر وقت موت ہے۔
ہمارے کشمیری بہن بھائی کئ مہینوں سےاس سے بھی زیادہ سخت قید میں بند ہیں۔
کشمیر کے اندر ایک لاکھ سے زیادہ لوگ شہید ہو گے۔ ہزاروں کی تعداد میں بچے یتیم ہو گۓ۔ اور ہزاروں کی تعداد میں خواتین بیوہ ہو گئیں۔ وہ وادی جنت آج انگاروں میں لپٹی ہے۔ وہ جنازوں سر زمین آج خون سے لالہ زار بنی ہوئی ہے۔ کیا پوری دنیا اندھی ہو گئ ہے انکی آنکھیں نہیں ہیں؟ اقوام متحدہ، امن کے ٹھیکدار کہاں ہیں؟ انسانیت کے حقوق کی باتیں کر نے والے کہاں ہیں؟ آج ہم یہی کہتے ہیں ہم کیا کر سکتے ہیں۔ اگر میں اور آپ کچھ نہیں کر سکتے دعا تو کر سکتے ہیں۔ تو خدارا جب بھی دعا کیلیۓ ہاتھ اٹھائیں اپنے کشمیری بہن بھائیوں کیلیے ضرور دعا کیا کریں راتوں کو اٹھ کر تہجد میں اللہ سے گڑ گڑا کر دعائیں مانگیں۔ ان شاءاللہ اللہ پاک اچھے دن دکھائیں گے اور ہمارے کشمیری بہن بھائی ہماری دعاؤں سے ظلم وستم سے نجات پائیں گے۔ (ان شاءاللہ) اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ جہاں جہاں بھی مسلمانوں پر ظلم و ستم ہو رہے اللہ سب کی حفاظت فرمائیں۔ آمین ثم آمین۔

About Babar

Babar
I am Babar Alyas and I’m passionate about urdu news and articles with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind The Qalamdan with a vision to broaden my city’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Chak 111/7R , Kamalia Road, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Ph: +923016913244 Email: babarcci@gmail.com https://web.facebook.com/qalamdan.net https://www.twitter.com/qalamdanurdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے