Home / پاکستان / ملّی یکجہتی کونسل

ملّی یکجہتی کونسل

کالم
ابو عمار زاہدالراشدی
سیکرٹری جنرل پاکستان شریعت کونسل
6/2/2020
ملّی یکجہتی کونسل پاکستان نے کشمیر اور بھارت میں مسلمانوں کی موجودہ صورت حال کے حوالہ سے جو فتویٰ جاری کیا ہے مجھے اس سے اتفاق ہے، بلکہ میں حالیہ بحران کے آغاز سے ہی آزاد و جموں کشمیر کے علماء کرام اور ریاستی حکومت سے اپنے بیانات اور مضامین کے ذریعہ مسلسل کہتا آرہا ہوں کہ جہاد کے جس فتویٰ پر 1947ء میں ڈوگرہ حکمرانوں کے خلاف بغاوت کی گئی تھی اور مسلح جدوجہد کے نتیجے میں موجودہ ریاست آزاد و جموں کشمیر وجود میں آئی تھی، موجودہ حالات کی روشنی میں اس کی تجدید ضروری ہے، جس کے لیے میری تجویز یہ ہے کہ علماء آزاد کشمیر اس فتویٰ کے حوالہ سے اپنے موقف کا اعادہ کریں اور حکومت آزاد کشمیر ریاست کے علماء کرام، دینی و سیاسی جماعتوں اور عمائدین کی مشترکہ کانفرنس کا اہتمام کرکے اس فتوی کے حوالے سے پیش رفت کا طریقہ کار طے کرے اور پھر پاکستان کی حکومت اور ریاستی اداروں کی راہ نمائی اور مشاورت کے ساتھ اسے آگے بڑھانے کا عملی اہتمام کیا جائے، میری طالب علمانہ رائے میں یہ وقت کا تقاضہ ہونے کے ساتھ ساتھ ہم سب کی ملّی و دینی ذمہ داری بھی ہے.

About Babar

Babar
I am Babar Alyas and I’m passionate about urdu news and articles with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind The Qalamdan with a vision to broaden my city’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Chak 111/7R , Kamalia Road, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Ph: +923016913244 Email: babarcci@gmail.com https://web.facebook.com/qalamdan.net https://www.twitter.com/qalamdanurdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے