Home / اسلام / درس قرآن نمبر81* *یہود کی تورات سے روگردانی*

درس قرآن نمبر81* *یہود کی تورات سے روگردانی*

*مدرس:
محمد عثمان شجاع آبادی
📙📕📙📕📙📕📙
بسم اللہ الرحمن الرحیم
وَلَمَّا جَاء ہُمْ رَسُولٌ مِّنْ عِندِ اللّہِ مُصَدِّقٌ لِّمَا مَعَہُمْ نَبَذَ فَرِیْقٌ مِّنَ الَّذِیْنَ أُوتُواْ الْکِتَابَ کِتَابَ اللّہِ وَرَاء ظُہُورِہِمْ کَأَنَّہُمْ لاَ یَعْلَمُونَ٭
ترجمہ: اور جب اُن کے پاس اللہ کی طرف سے پیغمبر (آخر الزماں) آئے اور وہ اُن کی (آسمانی) کتاب کی بھی تصدیق کرتے ہیں تو جن لوگوں کو کتاب دی گئی تھی اُن میں سے ایک جماعت نے اللہ کی کتاب کو پیٹھ پیچھے پھینک دیا گویا وہ جانتے ہی نہیں ٭
*ربط:*
پچھلی آیات کی طرح اس آیت میں بھی بنی اسرائیل کی نافرمانیوں کا ذکر ہے۔
* تفسیر:*
یہود کی پرانی روش کو اس آیت میں بیان کیا جارہاہے اس آیت میں مخاطب یہود ِ مدینہ ہیں،کہ یہ بھی اپنے آباؤاجداد کے نقش قدم پر چل رہے ہیں جس طرح ان کے آباؤاجداد نے اپنے رسولوں سے بد سلوکی کی،جس طرح حضر ت موسیؑ کے بعد حضرت یحیی نے جب بنی اسرائیل کو سمجھایاتو انہوں نے ان کی بات ماننے کے بجائے ان کی مخالفت کرنے لگے،ایک واقعہ ہے حضرت یحیی ؑ کے زمانے میں حاکم وقت اپنی بھانجی کے ساتھ نکاح کرنا چاہتاتھا،حضرت یحیی ؑ کو جب یہ بات معلوم ہوئی تو وہ سمجھانے کے لئے بادشاہ کے پاس گئے اسے سمجھایا تو وہ کہنے لگا مجھے سمجھانے والے تم کون ہوتے ہو؟
اسی طرح یہود مدینہ کا بھی آپﷺ کے ساتھ رویہ اچھا نہیں تھا،وہ بھی کہتے تھے کہ ہمیں سمجھانے والے تم کون ہوتے ہو۔اللہ نے فرمایا ہے کہ پہلے انبیاء کی طرح رسول اللہﷺ نے تورات و انجیل کی تصدیق کی ہے،لیکن انہوں نے بات ماننے کے بجائے کتاب اللہ کو پس پشت ڈال دیاہے۔

About Babar

Babar
I am Babar Alyas and I’m passionate about urdu news and articles with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind The Qalamdan with a vision to broaden my city’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Chak 111/7R , Kamalia Road, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Ph: +923016913244 Email: babarcci@gmail.com https://web.facebook.com/qalamdan.net https://www.twitter.com/qalamdanurdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے