Home / کالم / کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے!!

کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے!!

تحریر
حجاب فاطمہ )
(شیخوپورہ )
📕📕📕📕📕📕📕📕📕📕📕📕📕📕📕📕

‏بے ثمر پیڑوں کو چومیں گے صبا کے سبز لب…
دیکھ لینا، یہ خزاں بے دست و پا رہ جائے گی!

میرا کشمیر ٹکڑا ہے جنّت کا ,میرا کشمیر کائنات کی حسین ترین وادیوں میں سے ایک ہے۔مگر افسوس کہ
کشمیر وہ سرزمین ہے جہاں  کے لوگوں کو اس جنت جیسی وادی میں بادشاہوں جیسی زندگی گزارنی چاہئے ۔وہ کشمیر مسلسل  ظلم و جبر کی چکی میں پستا آ رہا ہے۔
1846 میں انگریزوں نے ریاست جموں  کشمیر کو بھاری قیمت کے بدلے میں ڈوگر راجہ گلاب سنگھ کے ہاتھوں فروخت کر دیا  اور ایسے میں کشمیر کے لوگ ظلم کی چکی میں پستے ھوۓ ایک ہاتھ سے دوسرے ہاتھ میں چلے گئے ۔ان کی غلامی کی زنجیریں سخت سے سخت تر ہوتی گئیں ۔۔ظلم کی رات لبمی سے لمبی ہوتی گئ, آزادی کے سورج کی کرنیں زمین پر کب جلوہ گر ہوتی ہیں یہ دیکھنے کی تمنا لے کر لاکھوں زیر خاک سو گۓ ہیں,
تاریخی پس منظر میں کشمیر 3 حصوں پر مشتمل ہے جس میں بھارت کا قبضہ1 لاکھ 13 سو 87 مربع کلو میٹر ہے ۔پاکستان کا 85 ہزار 8 سو 46 مربع کلو میٹر اور چین کا 37 ہزار 555مربع کلو میٹرہے۔
تقسیم کے وقت برطانوی ھند کے قانون انڈیا ایکٹ 1947 کے مطابق برصغیر کی 56 ریاستوں کو اختیار تھا کےوه پاکستان یا بھارت دونوں میں سے کسی ایک کا حصہ بن سکتی ہیں ۔اس وقت کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت تھی۔
۔لیکن وہاں کے راجہ نے اپنی طاقت کے بل بوتے پر مسلمانوں کو غلامی کی زنجیر سے جکڑا ہوا تھا۔ ۔
26 اکتوبر 1947 کو مہاراجہ ہری سنگھ نے کشمیری عوام کی مرضی کے خلاف بھارت کے ساتھ ریاست کا اعلان  کر دیا ۔جس کی وجہ سے پاکستان اور بھارت میں 1947 کی جنگ کا آغاز ہوا ۔ اور 1949میں سلامتی کونسل کی مداخلت سے جنگ بندی تو ہوئی لیکن کشمیر میں راے شماری  کروانے کا کہہ کر بھارتی وزیراعظم پنڈت جواهر لال نہرو نے را ے شماری کا وعدہ کیا اور بعد میں اپنی خصلتوں کی بنا پے کیے گئے وعدے سے مکر گیا ۔
اب بھارت کشمیر کی جنت جیسی سرزمین کے سونے جیسے وسائل کو لوٹنے کے در پے ہے ۔اور آۓ روز اپنی شیطانی چالیں چلنے میں مصروف عمل ہے ۔
کشمیری عوام پر اپنے ظلم ڈھانے  کی انتہا کر رہا ہے ۔بھارت ظالم ہے, باطل ہے ,ناحق ہے ۔۔
باطل جتنا بھی غلبہ پا لے آخر جیت حق کی ہوتی ہے , سچ کی ہوتی ہے ۔
بھارت اس وقت کشمیر کے لیے فرعون بنا  ہوا ہے لیکن اس بات سے بے خبر کے موسی کا دور بھی آے گا (ان شاءاللہ) اور وہ دور بھارت کی بنیاد تک ہلا کے رکھ دے گا۔ 
پاکستان اور کشمیر جن کی آواز ایک ہے , جن کا مقصد ایک ہے , کشمیر کی آزادی,   کشمیر کو  غلامی سے نجات دلانا ۔یہ آواز راءیگاہ نہیں جائے گی ۔بھارت جو کشمیر کی آزادی کے لیے اٹھائی گئی آواز کو اپنے ظلم سے دبانا چاہتا ہے, یہ بھول چکا ہے کے تاریخ گواہ ہے اس بات کی کہ حق اور آزادی کے لیے اٹھائی گئی آواز کو دبايا نہیں جا سکتا ۔آزادی کے لیے اٹھائی گئی آواز آزادی لے کے رہتی ہے ۔بھارت لاکھ ظلم کر لے اپنی انتہا پسندی کی حد کر دے ۔آزادی تو مل کے رہے گی آزادی تو لے کے رہیں گے ۔۔پاکستان ایک عالمی طاقت ہے بھارت ظلم کر رہا ہے پاکستان مزاکرات سے کشمیر کے مسائل کو حل کرنے کی کوششیں کر رہا ہے لیکن بھارت اپنے ناپاک ارادوں سے ایسا ہونے نہیں دینا چاهتا ۔ہم دیکھتے ہیں ظلم کی حد آخر کب تک ۔۔۔

نا سمجھو گے تو مٹ جاؤ گے اے ہندوستان والو ۔
تمہاری داستاں تک نا ہو گا داستانو ں میں 
۔۔بہت جلد وہ دن آے گا جب کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہو گا ہر طرف امن ہو گا آزادی کے پرچم چار سو لہراتے نظر آئیں گے
۔۔۔کشمیر کے لوگ آزادی کے گیت گا یں گے کھل کے آزادی کی فضا میں سانس لیں گے۔
ہم پاکستانی عوام 5 فروری کشمیری عوام کے ساتھ یوم یکجہتی مناتے ہیں اور اپنے کشمیری بہن بھائیوں کو اس بات کا یقین دلاتے ہیں کہ کشمیر تنہا نہیں پاکستان اسکی افواج اسکی عوام ہر پل ہر قدم آپ کے ساتھ ہیں ۔
لے کے رہیں گے آزادی
مل کے رہے گی آزادی
کشمیر بنے گا پاکستان
پاکستان زندہ باد

‏عقیدوں کا حساب بعد میں بھی کر لیں گے۔۔!!
پہلے یہ ثابت تو کرو کہ انسان بھی ہو❤

About Babar

Babar
I am Babar Alyas and I’m passionate about urdu news and articles with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind The Qalamdan with a vision to broaden my city’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Chak 111/7R , Kamalia Road, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Ph: +923016913244 Email: babarcci@gmail.com https://web.facebook.com/qalamdan.net https://www.twitter.com/qalamdanurdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے