Home / کالم / معصوم لڑکیوں کو پرکشش تنخواہ کا لالچ

معصوم لڑکیوں کو پرکشش تنخواہ کا لالچ

(تحریر
محمد عباس ساجد
مرکزی چیئرمین پاکستان فیڈرل اتحاد یونین آف جرنلسٹ)

پنجاب کے مختلف شہروں میں معصوم لڑکیوں کو پرکشش تنخواہ کا لالچ دے کر ان کی عزت و عصمت سے کھیلنے کا نیا طریقہ سامنے آگیا

پنجاب کے مختلف شہروں اور چوراہوں پر فی میل سٹاف کی ضرورت کے بینرز آویزاں کر دئیے گئے ہیں جس پر آفس ادارے کا نام پتہ تک نہیں صرف نمبر دیا گیا ہے،جب نمبر پر کال کی جائے تو مردانہ آواز سن کر کال ڈراپ کر دی جاتی ہے،جب لڑکی کی آواز میں کال کی گئ تو جاب کے حوالے سے پوچھا گیا،جی آفس کی جاب ہو گی ٹیچنگ ہو گی ریسپیشنسٹ ہو گی،موصوف سے جب انکے آفس کا پوچھا گیا تو گرلز کالج کے ساتھ فلائی ڈریمز کے آفس کا نام بتایا گیا جس کا سرے سے وجود نہیں،جاب کی تفصیلات مانگی گئی آفس جاب ہے،پھر ان سے سوال کیا گیا کہ آپ کمیشن ایجنٹ ہیں کیا کہ دوسرے اداروں میں جاب کرواتے ہیں موصوف بولے نہیں ہمارا اپنا آفس ھے کس چیز کا آفس جواب خاموشی، کام خاموشی، سکول کا پوچھا تو بولے سپوکن انگلش کی کلاسز کروائی جاتی ہیں، آپ کے انسٹیٹیوٹ کا نام؟ جواب خاموشی؟ انسٹیٹیوٹ کا نام جواب ہماری اکیڈمی بھی ہے، اکیڈمی کا نام جواب خاموشی ،مزید تصدیق پر موصوف کال ڈراپ کر گئے۔
شہری ایسے فراڈیے لوگوں کے ہاتھوں سے اپنی بہن بیٹیوں کی عزت داو پر مت لگائیں ان سے ہوشیار باش رہیں اعلی احکام سے گزارش ہے کہ ایسے مافیاز کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لا کر حقیقت کو آشکار کیا جائے

About Babar

Babar
I am Babar Alyas and I’m passionate about urdu news and articles with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind The Qalamdan with a vision to broaden my city’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Chak 111/7R , Kamalia Road, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Ph: +923016913244 Email: babarcci@gmail.com https://web.facebook.com/qalamdan.net https://www.twitter.com/qalamdanurdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے