Home / کالم / دل اداس

دل اداس

انتخاب
طارق احمد
📙📙📙📙📙
جب دل اداس ہوتا ہے اور بنا کوئی بات آنکھ بھر آتی ہے۔ جب سمندر میں مدوجذرابھرتا ہے اور دل ہچکولے کھاتا ہے۔ جب تیز ہوائیں چلتی ہیں اور کھڑکیوں سے سر پٹختی ہے۔ جب دروازوں پر آہٹیں ہوتی ہیں اور قدموں کی آوازیں آتی ہیں۔ جب بھولے بسرے چہرے یاد آتے ہیں اور جھلمل جھلمل چمکتے ہیں۔ جب ماضی کی صدائیں کانوں میں گونجتی ہیں اور پرانے دوست بلاتے ہیں۔ جب گزرا وقت واپس لوٹ آتا ہیں اور ہاتھ پکڑ کر کہتا ہے، میرے ساتھ چل۔ جب گاؤں کی اونچی نیچی ٹیڑھی میڑھی پگڈنڈیاں تصور میں ابھرتی ہیں اور سبز فصلیں لہراتی ہیں اور ہریالی ناچتی ہے۔ جب سرد راتوں میں گنے کا رس بہتا ہے اور گرم گڑ کی خشبو فضا میں رچ بس جاتی ہے۔ جب رہٹ پر چلتے گھنگرو بج اٹھتے ہیں اور ہیر کی میٹھی آواز بلند ہوتی ہے۔ تھکا ہارا کسان گھر کو لوٹتا ہے اور لالٹین کی روشنی میں کھانا کھاتا ہے۔ میرا بچپن جب زندہ ہو کر میرے سامنے آ جاتا ہے اور شرارتی اور مسکراتی آنکھوں سے مجھے دیکھتا ہے۔ جب میرا آج اور میرا گزرا کل آپس میں گھل مل جاتے ہیں۔ اور لہریں آگے پیچھے چلتی ہیں۔ جیسے روشنی کے ہالے میں نہایا ہوں۔ میں تمہیں یاد کرتا ہوں۔

جب دریا کے کنارے چلتا ہوں اور دور نکل جاتا ہوں۔ جب دریا میں اچھلتی ناچتی مچھلیاں سطح آب پر آتی ہیں اور مسکرا کر مجھے دیکھتی ہیں۔ جب چمکتی لہریں ایک دوسرے کا پیچھا کرتی ہیں۔ کبھی اوپر کبھی نیچے کبھی بغل گیر۔ اور جب سورج شرما کر بادلوں کی اوٹ میں چھپ جاتا ہے۔ جب پھول کھلتے ہیں اور بھنورے ان کا رس پینے آتے ہیں۔ جب رنگ برنگی تتلیاں پھولوں سے رنگ چراتی ہیں اور ہوا ہو جاتی ہیں۔ جب پرندے چہچہاتے ہیں اور بلبلیں محبت کے گیت گاتی ہیں اور درخت نرم ہوا میں جھوم جاتے ہیں۔ جب دل پر اطمینان چھا جاتا ہیں اور رگوں میں دوڑتا خون چہل قدمی کرنے لگتا ہے اور بدن میں قید روح کو چین نصیب ہوتا ہے۔ جب دل کی دھڑکنیں آہستہ رولہروں کے سنگ بہتی ہیں اور زندگی خوبصورت لگنے لگتی ہے۔ میں تمہیں یاد کرتا ہوں۔ میں تمہیں یاد کرتا ہوں! تم جو میرے اندر موجود ہو، میری رگوں میں خون کے ساتھ دوڑتے ہو۔ میری سانسوں کے سنگ بہتے ہوں۔ میری روح میں جڑے ہو۔ میری سوچو، میرے خوابوں اور میری خواہشوں میں زندہ ہو۔ میں چاہوں یا نہ چاہوں، میں تمہیں یاد کرتا ہوں۔ اس لئے کے میں تم سے بہت محبت کرتا ہوں۔

About Babar

Babar
I am Babar Alyas and I’m passionate about urdu news and articles with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind The Qalamdan with a vision to broaden my city’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Chak 111/7R , Kamalia Road, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Ph: +923016913244 Email: babarcci@gmail.com https://web.facebook.com/qalamdan.net https://www.twitter.com/qalamdanurdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے