Home / کالم / اصل روح سے ہی دور

اصل روح سے ہی دور

انتخاب
میاں قاسم
📙📙📙📙📙📙
فرقہ پرستی کو ہوا دیتے دیتے ایک طبقے نے ہمیں اسلام کی اصل روح سے ہی دور کر دیا.
اسلام کے پھیلنے کا سب سے بڑا سبب مسلمان تاجر تھے جو مختلف ممالک میں سفر کرتے تھے اور ان کی ایمانداری، اصول تجارت اور پورا ناپ تول کی وجہ سے لوگ متاثر ہو کر دائرہ اسلام میں داخل ہوتے. انھوں نے اپنے عمل سے اسلام کی تبلیغ کی.
ان تاجر حضرات سے بھی بڑا حصہ علماء و مشائخ عظام کا ہے. جنھوں نے ایسے علاقوں کی جانب سفر کیا اور اپنے کردار سے اسلام کے فروغ کا سبب بنے. جہاں تاجر اسلام کو متعارف کروانے کا سبب بنتے، وہیں یہ علماء و مشائخ ان لوگوں میں رہ کر انھیں اپنے عمل اور کردار سے متاثر کرتے.
پھر پوری دنیا میں کسی اسلامی ریاست کی تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں. عیسائیوں کے علاوہ یہودی تک اسلامی ریاستوں کے باسی تھے اور آزادانہ اپنے کاروبار کرتے اور مذہبی رسومات ادا کرتے آئے.

انیسویں صدی کے وسط میں غیراسلامی ریاستوں کو اسلامی ریاستوں کے ریاستی نظام کے کمزور کونے کا اندازہ ہو چکا تھا. جس کی وجہ امراء سلطنت کی تعیناتی اسلامی طرز پہ نہ ہونا اور ریاستی امور میں غیرمسلموں کا اثر و رسوخ بڑھنا. یعنی اسلام سے بےاعتنائی برتنا ہی جرم تھا.
جس کے نتیجے میں ہندوستان میں انگریزوں کا قبضہ اور خلافت عثمانیہ کے سکوت جیسے عظیم سانحے ہوئے.
ان دو واقعات نے عظمت کی بلندیاں ہم سے چھین لیں اور ہم ان پستیوں میں گرتے چلے گئے کہ آج ہم دوسرے فرقے کے اپنے مسلمان بھائی کو برداشت نہیں کرتے.
Devide and rule
کا جو کھیل مغربی طاقتوں کے خفیہ اداروں نے بیسویں صدی کے آغاز میں رچایا، ہم جانتے سمجھتے ہوئے بھی اس کھیل کا حصہ بن کر پستیوں میں گرتے چلے جا رہے ہیں اور اب تو ہم سنبھلنا ہی نہیں چاہتے.
ضرورت اس بات کی ہے کہ نظام سیاست کو اسلامی اصولوں کے مطابق تشکیل دیا جائے، ورنہ مسلمانوں پہ ہونے والے ظلم سے روح کانپتی ہے اور اب امت مسلمہ کسی سانحہ کی متحمل نہ ہوسکے گی.

About Babar

Babar
I am Babar Alyas and I’m passionate about urdu news and articles with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind The Qalamdan with a vision to broaden my city’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Chak 111/7R , Kamalia Road, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Ph: +923016913244 Email: babarcci@gmail.com https://web.facebook.com/qalamdan.net https://www.twitter.com/qalamdanurdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے