Home / کالم / مثبت سوچا کریں

مثبت سوچا کریں

تحریر
محمد نفیس دانش
👑👑👑👑👑👑
اگر آپ نے کسی کو سلام کیا اور اس نے جواب نہیں دیا تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ آپ سے ناراض ہے یا اس نے جان بوجھ کر جواب نہیں دیا ممکن ہے کہ اس نے نہ سنا ہو یا وہ ایسے غم میں مبتلا ہو کہ اس کا دھیان آپ کی طرف نہ گیا ہو
اگر آپ کسی کے گھر مہمان بن کر گئے ہیں اور اس کے کچن میں گندے برتن پڑے ہوئے ہیں۔۔۔ واش روم کی صفائی نہیں کی ہوئی گھر میں جگہ جگہ سامان بکھرا پڑا ہوا ہے تو اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ گھر والوں کو رہن سہن کا سلیقہ نہیں ہے بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ گھر والے ابھی کھانے سے فارغ ہوئے ہیں اور بچوں نے گھر میں کھیل کود مچایا ہوا ہے جس کی وجہ سے سامان بکھرا ہوا ہے۔
اگر آپ نے پارک میں ایک مرد و عورت کو بیٹھے دیکھا تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ کوئی عاشق و معشوق ہیں اور کالج سے ڈنڈٰی مار کر یہاں گپیں ہانک رہے ہیں بلکہ ممکن ہے وہ دونوں بہن بھائی ہوں یا میاں بیوی ہوں۔
اگر آپ نے کسی عورت کو ٹیکسی میں فرنٹ سیٹ پر بیٹھے دیکھا تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ عورت بے حیا ہے اور ٹیکسی ڈرائیور کے ساتھ خوش گپیوں میں مصروف ہے بلکہ ممکن ہے وہ اس کی محرم ہو۔۔۔
یاد رکھیے۔۔۔۔ مںفی سوچ رکھنے والے اس دنیا میں کبھی کامیاب نہیں ہوتے بلکہ ان کی ساری عمر دوسروں کی غلطیاں ڈھونڈنے میں گزر جاتی ہے اور ناکامی ان کا مقدر بن کر رہ جاتی ہے۔۔۔
مثبت سوچ اپنائیں۔۔۔ لوگوں کی غلطیاں اور عیب ڈھونڈ ڈھونڈ کر نکالنے سے ہزار درجے بہتر ہے کہ اپنی غلطیاں ڈھونڈ کر ان پر توجہ دیں۔۔۔
اس کا سب سے بہتر طریقہ یہ ہے کر رات کو سوتے وقت اپنی دن کی تمام غلطیاں لکھیں کہ آج میں نے یہ غلطی کی اور یہ گناہ کیا اور ان کو ختم کرنے کی کوشش کریں ایک دن ایسا ضرور آئے گا کہ رات کو آپ کو سوچنے کے باوجود بھی کوئی غلطی لکھنے کو نہیں ملے گی اور وہی دن آپ کی کامیابی کا دن ہوگا۔

About Babar

Babar
I am Babar Alyas and I’m passionate about urdu news and articles with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind The Qalamdan with a vision to broaden my city’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Chak 111/7R , Kamalia Road, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Ph: +923016913244 Email: babarcci@gmail.com https://web.facebook.com/qalamdan.net https://www.twitter.com/qalamdanurdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے