Home / کالم / میرا چھوٹا سا پیغام *

میرا چھوٹا سا پیغام *

* قائد پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح صاحب کے یوم پیدائش کے موقع پر میرا چھوٹا سا پیغام *
بابرالیاس
قلمدان ڈاٹ نیٹ ویب

*”قائد پاکستان, قائد آزادی, بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ہمارے محسن اور قوم کے لئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں۔
انہوں نے اپنی دور اندیشی , ایمان داری, مثبت کردار اور سیاسی پختگی سے برصغیر کے مسلمانوں کو نہ صرف ایک منزل کی راہ دکھائی بلکہ قوم کو اس منزل تک پہنچا کر دم لیا۔
بد قسمتی سے آج کا پاکستان وہ پاکستان نہیں ہے بلکہ قائداعظم کے وارث ہونے کے جھوٹے دعویداروں نے اس ملک کے معاشرتی، سماجی , اخلاقی, دینی اور معاشی بخیئے ادھیڑ کر رکھ دیے ہیں۔
قائداعظم محمد علی جناح کے خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کے لیے قیام پاکستان والے جذبے , نظریہ اور مخلصانہ کوششوں کی ضرورت ہے۔
میں اور میرا ادارہ قلمدان ڈاٹ نیٹ ویب قائد پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں.
اور اس سے بھی بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم دیانت داری، باہمی اتحاد , امن, مساوات, بھائی چارے اور خلوص نیت سے پاکستان کی خدمت کرتے رہیں۔”*
۔۔۔۔۔۔۔۔غزل۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مذہب کے رنگ دین کے آثار بیچ دیں
رہبر ہماری قوم کا کردار بیچ دیں

میدان کارزار میں کچھ رہنمائے قوم
اس بات پر مصر ہیں کہ ہتھیار بیچ دیں

سچ بات آج جرم ہے حق مانگنا گناہ
ایسا کریں کہ جرات اظہار بیچ دیں

مانا کہ سخت ہیں ذرا حالات آجکل
ایسا بھی کیا ہوا ہے کہ دستار بیچ دیں

اتنے خدا فروش نہیں ہوگئے جناب
حق اپنا دست جبر میں حقدار بیچ دیں

اپنی صفوں ایسے بھی موقع پرست ہیں
سودا کریں ضمیر کا اقدار بیچ دیں

مجوریاں ہزار ہوں لیکن ڈٹے رہیں
ایسا نہ ہو کہ قوم کا کردار بیچ دیں

یہ سچ ہے ان کو دام مناسب اگر ملے
زاہد خدا کو برہمن اوتار بیچ ہیں

جو بیچتے ہیں خود کو اگر ان کا بس چلے
بیچا ہوا ضمیر کئی بار بیچ دیں

قیمت اگر ملے تو یہ دنیا پرست لوگ
سارا وقار برسر بازار بیچ دیں

دیکھی ہیں ہم نے شیخ کی ساری ریاضتیں
مطلب پڑے تو جبہ و دستار بیچ دیں

اللہ خیر ہو کہ مرے دیں کے رہنما
اب چاہتے ہیں قبہ و مینار بیچ دیں

ڈر لگ رہا ہے مجھ کو نذیری کہ میرے بعد
میت نہ میری میرے عزادار بیچ دیں

مسیح الدین نذیری
پورہ معروف مئو
بھارت

About Babar

Babar
I am Babar Alyas and I’m passionate about urdu news and articles with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind The Qalamdan with a vision to broaden my city’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Chak 111/7R , Kamalia Road, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Ph: +923016913244 Email: babarcci@gmail.com https://web.facebook.com/qalamdan.net https://www.twitter.com/qalamdanurdu

One comment

  1. Avatar

    I am Gabriella from Eschbach studying Art. I did my schooling, secured 92% and hope to find someone
    with same interests in Antiquities. http://aaa-rehab.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے