Home / کالم / تین دن اللہ کی مہمانی میں (آخری قسط)

تین دن اللہ کی مہمانی میں (آخری قسط)

تحریر
امداد اللہ طیب

الحمداللہ تین دن اس پاکیزہ ماحول میں علماء،صلحاء کے ساتھ گزارنے کے بعد اس احساس نے دل کو جنجھوڑا کہ تزکیہ نفس کی کتنی اہمیت ہے۔اور اسے کار نبوت اور مقاصد نبوت میں سے کیوں ذکر کیاہے۔ہمارے اکابرین اس مقصد پر کیوں اتنی ترغیب دیتے ہیں۔اپنی اصلاح کسی شیخ سے کروانا کتنا ضروری ہے۔

معرفت الہی کو حاصل کیےاور کسی شیخ کی صحبت میں بیٹھے بغیر زندگی گزارنے والے شخص کی مثال اس بھیڑ کی سی ہے۔جو ریوڑر سے علیحدہ ہو جاتی ہے۔جس کی وجہ سے بھیڑیے کا شکار کرنا اسے آسان ہو جاتا ہے۔شیطان ایک بھیڑیا ہے،اس کے لیے ایسے شخص کوراہ راست سے ہٹانا بڑا آسان ہوتا ہے جو اہل اللہ کی صحبت اختیار نہیں کرتا،جس کی وجہ سے حضرت انسان کو یہ اندازہ ہی نہیں ہو پاتا کہ میں صراط مستقیم سے ہٹ چکا ہوں۔جب تک کہ وہ کسی اللہ والے کی صحبت اختیار نہ کرے۔عالم کی اصلاح اپنی ذات سے جڑی ہے۔اور یہ احساس انسان کو اللہ والوں کی مجالس میں بیٹھنے سے حاصل ہوتا ہے۔انسان اپنی باطنی حالت پر مطلع ہوتا ہے۔اسے اپنے عیب،عیب نظر آتے ہیں۔

جیسے بہادر شاہ ظفر کا شعر ہے کہ

نہ تھی حال کی جب ہمیں اپنے خبر
رہے دیکھتے اوروں کے عیب و ہنر
پڑی اپنی برائیوں پر جو نظر
تو نگاہ میں کوئی برا نہ رہا

زندگی میں ایسے لمحات اور مواقع ہم جیسے گناہگاروں کے لیے کسی نعمت غیر مترقبہ سے کم نہیں ہوتے،جس میں ہم جیسوں کو اہل اللہ کی صحبت نصیب ہوتی ہے۔اللہ والوں کی ایک گھڑی کی صحبت ہزار سالہ طاعت بے ریاء سے بہتر ہے۔کیونکہ اس میں انسان کی روحانیت معراج پر ہوتی ہے۔جس کی وجہ سے وہ شیطان کے حملوں سے محفوظ ہو جاتا ہے۔

آج امت میں خرابی کی ایک بڑی وجہ خود فریبی میں مبتلاء ہونا بھی ہے۔اور اس راستے کی پہلی سیڑھی ہی اپنے آپ کو دوسروں سے کمتر سمجھنا ہے۔انسان جب اپنے آپ سے دوسروں کو افضل سمجھتا ہے۔اور اللہ کے لیے تواضع اختیار کرتا ہے، تواللہ اس کو بلند کر دیتے ہیں۔اور یہی وہ راز ہے جو اہل اللہ کی مجالس میں پوشیدہ ہے۔جس سے پتا چلتا ہے، بلندی جاہ وجلال شان وشوکت سے نہیں ہے، بلکہ بلندی تواضع اختیار کرنے میں ہے۔

اللہ کرے ہم پر بھی اس راز کی حقیقت کھل جائے،اور ہمیں اس کی سمجھ آجائے۔آمین ثم آمین

About Babar

Babar
I am Babar Alyas and I’m passionate about urdu news and articles with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind The Qalamdan with a vision to broaden my city’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Chak 111/7R , Kamalia Road, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Ph: +923016913244 Email: babarcci@gmail.com https://web.facebook.com/qalamdan.net https://www.twitter.com/qalamdanurdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے