Home / کالم / اساتذہ کے لیے مفید نصائح*

اساتذہ کے لیے مفید نصائح*

*انتخاب
ریحانہ کوثر
سرگودھا
🌺🌼🌺🌼
✒کبهی بهی بغیر مرض کے مرض کی رخصت نہ لیں کہ اس سے آپ دو گناہوں کو جمع کریں گے :جهوٹ اور حرام مال کھانا…اور اللہ کی قسم اللہ کا خوف اور تقوی سب سے بہترچیز ہے…

✒ اپنے طالب علموں کی غلطیوں کو درگزر کریں کیونکہ نہ تو فرشتے ہیں اور نہ شیاطین..اور آپ انکے مربی ہیں..

✒اپنے طالب علموں کے لیے اپنی محبت اور فکر کا اظہار کریں اس سے انکے دلوں میں آپکے لیے جگہ بنے گی…

✒یاد رکھیں کے بہت سے لوگ اپنے اساتذہ کے حوصلہ افزائی والے ایک جملے سے عظیم بن گئے اور بلندیوں پہ پہنچ گئے تو آپ بهی عظیم لوگ بنانے والے بنیں…

✒اپنے معاملات کو طلبہ کے ساتھ اچھا رکھیں تاکہ آپ موت کے بعد بهی انکی دعاؤں کا حصہ بنے ر هیں…

✒آپکے سبق کا ہر منٹ طالب علم کا حق ہے اگر آپ ضائع کرتے ہیں تو قیامت کے دن آپ سے سوال هوگا…

✒نوجوان نسل کی اصلاح کر کے اپنے لیے صدقہ جاریہ بنائیں…

✒آپکے بهی بچے ہیں جو آپ جیسے اساتذہ کے پاس تعلیم حاصل کر رہے ہیں آپ لوگوں کے بچوں کے ساتھ اچھا معاملہ کریں تاکہ آپکے بچوں کے ساتھ بهی اچھا ہو…

✒اپنی نیت کو خالص رکھیں آپ کا کام نبیوں والا کام ہے ،اجر کی امید اور اخلاص سے کام کریں تو آپکا پورا دن نیکیوں میں لکھا جائے گا۔

About Babar

Babar
I am Babar Alyas and I’m passionate about urdu news and articles with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind The Qalamdan with a vision to broaden my city’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Chak 111/7R , Kamalia Road, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Ph: +923016913244 Email: babarcci@gmail.com https://web.facebook.com/qalamdan.net https://www.twitter.com/qalamdanurdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے