Home / کالم / قسط 5 (Love for all) محبت سب سے

قسط 5 (Love for all) محبت سب سے

قسط 5
Love for allمحبت سب سے
قادیانیوں کے دعوی کی حقیقت
مولف:
مجاہد ختم نبوت
مولانا افتخاراللہ شاکر
نائب امیر سوم انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ

ترتیب وتحریر:
امداداللہ طیب
ممبر مرکزی میڈیا سیل
اسلامک رائٹرز موومنٹ پاکستان

مرزا غلام احمد قادیانی نے اپنے تمام مخالفین کے لیے کیسی زبان استعمال کی ہے
توجہ خدارا توجہ
ایک اور مقام پر مرزا غلام احمد قادیانی لکھتا ہے سوچا ایسے تھا کہ ہمارے مخالف انجام کے منتظر رہتے اور پہلے ہی سے اپنی بدگوئی ظاہر نہ کرتے بھلا جس وقت یہ ساری باتیں پوری ہو جائیں گی تو کیا اس دن یہ احمد جیتے ہی رہیں گے اور کیا اس دن یہ تمام لڑنے والے سچائی کی تلوار سے ٹکڑے ٹکڑے نہیں ہو جائیں گے ان بے وقوفوں کو بھاگنے کی جگہ نہیں ملے گی اور نہایت صفائی سے ناک کٹ جائے گی اور ذلت کے سیاہ داغ انکے ملنحوس چہروں کو بندروں اور سؤروں کی طرح کردیں گے

غور فرمائیے جناب عالی

روحانی خزائن جلد نمبر 11 صفحہ نمبر 337

مرزا غلام احمد قادیانی دوسری جگہ لکھتے ہیں
ان کتابوں کو یعنی مرزا کی کتابوں کو سب مسلمان محبت کی آنکھ سے دیکھتے ہیں اور ان کے معارف سے فائدہ اٹھاتے ہیں اور میرے دعوے کی تصدیق کرتے ہیں مگر بدکار عورتوں کی اولاد نہیں مانتے کہ ان کے دلوں پر اللہ تعالی نے مہر لگا دی ہے آئینہ کمالات اسلام ص نمبر 547

نوٹ
مرزا صاحب نے مندرجہ بالا بیان میں ان لوگوں کو مسلمان قرار دیا ہے جو اسے قبول کرتے ہیں اور اس کے دعوے کی تصدیق کرتے ہیں لیکن وہ مسلمان جو ایسا نہیں کرتے تو ان کو ذریۃ البغایا یعنی بدکار عورتوں کی اولاد کہہ کر کتنی گندی گالی دی ہے پروفیشنل اور گریجویٹ طبقہ سے گزارش ہے کہ کیا یہ ہے قادیانیوں کا اخلاق جس پر آپ فخر کرتے ہیں؟

مرزا غلام احمد قادیانی صاحب کی کتاب نورالحق پہلا حصہ جس میں اس نے نمبر1 شروع کرکے ایک ہزار دفعہ لعنت کی ہے

مرزا غلام احمد قادیانی کا اخلاق رذیلہ کے بارے ارشاد
اول قوت اخلاق چونکہ اماموں کو طرح طرح کے اوباشوں اور بد زبانوں اور سفلوں سے واسطہ پڑتا ہے اس لیے ان میں اعلی درجے کی اخلاقی قوت کا ہونا ضروری ہے تاکہ ان میں طیش نفس مجنوناں جوش پیدا نہ ہو اور لوگ ان کے فیض سے محروم نہ رہیں یہ نہایت قابل شرم بات ہے کہ ایک شخص خدا کا دوست کہلوائے اور پھر اخلاق رزیلا میں گرفتار ہو اور درست بات کا متحمل نہ ہو اور جو امام زماں ہو کر کچی طبیعت کا آدمی ہو ادنیٰ بات پر منہ سے جاگ آتا ہوں آنکھیں نیلی پیلی ہوتی ہوں وہ کسی طرح امام زماں نہیں ہو سکتا ہے
ضرورت الامام صفحہ نمبر 8
جاری ہے

About Babar

Babar
I am Babar Alyas and I’m passionate about urdu news and articles with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind The Qalamdan with a vision to broaden my city’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Chak 111/7R , Kamalia Road, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Ph: +923016913244 Email: babarcci@gmail.com https://web.facebook.com/qalamdan.net https://www.twitter.com/qalamdanurdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے