Home / کالم / طلاق کی عدت

طلاق کی عدت

انتخاب
محترمہ رانیہ میر
خاتون ابھی طلاق کی عدت میں ہی تھی کہ اس کے شوہر کی وفات ہوگئی۔ یہ مرحوم شوہر کی دوسری شادی تھی۔ پہلی بیوی سے 3 بچے تھے جبکہ اس دوسری بیوی سے کوئی بچہ نہیں تھا۔ یہ دوسری شادی 2 کروڑ روپے حق مہر کے عوض ہوئی تھی جس میں سے 50 لاکھ حق مہر معجل تھا جو کہ نکاح کے موقع پر ہی ادا کر دیا گیا تھا جبکہ ڈیڑھ کروڑ روپیہ غیر معجل تھا جو ابھی ادا نہیں کیا گیا تھا۔
عدت کے دوران ہی شوہر کی وفات ہوگئی تو اس دوسری بیوی نے عدالت میں کیس دائر کر دیا کہ وہ ابھی بھی اپنے خاوند کے نکاح میں ہی ہے۔پہلی بیوی اور بچوں کے ساتھ اسے بھی وراثت سے حصہ دیا جائے۔
کیس عدالت میں چلا۔عدالت نے خاتون کا دعویٰ مسترد کر دیا۔جج کا موقف تھا کہ طلاق کے اظہار کے بعد خاتون کو طلاق واقع ہو گئی ہے۔یہ طلاق بائن شمار ہوگئی۔ جو دیتے ہی واقع ہوگئی۔خاتون اب مطلقہ ہے۔اسے بیوہ نہیں کہا جائے گا۔چونکہ طلاق واقع ہوگئی تو اسے حق مہر کا حق تو میسر ہوگا تاہم وراثت میں اس کا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔
خاتون نے فیصلے کیخلاف ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی۔ ہائیکورٹ نے نچلے جج صاحب کے فیصلے کو مسترد کر دیا اور فیصلہ خاتون کے حق میں کیا۔ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ فیصلہ کرتے وقت نچلی عدالت کے جج صاحب سے غلطی ہوئی۔مسلم فیملی لا آرڈینس 1961 کا سیکشن 7 کہتا ہے کہ طلاق تب موثر سمجھی جائے گی جب اس کے اعلان کے بعد 90دن کا عرصہ گزرجائے۔چونکہ طلاق دینے کے 90 دن (عدت) کے اندر اندر خاوند بیوی سے رجوع کر سکتا ہے۔ایسی صورت میں یہ طلاق،طلاق نہیں سمجھی جاتی۔ چونکہ خاتون کو طلاق دیے ابھی 90 دن کا عرصہ نہیں گزرا تھا۔قانون کے مطابق یہ طلاق ابھی موثر نہیں ہوئی تھی لہذا اس خاتون کو طلاق یافتہ نہیں سمجھا جائے گا۔اسے بیوہ ہی قرار دیا جائے گا۔عدالت نے قرار دیا کہ یہ خاتون بھی مرحوم کی جائیداد سے وراثت کے حساب سے اسی طرح حصے دار ہوگی جس طرح اس کی پہلی بیوی اور بچے ہیں۔

About Babar

Babar
I am Babar Alyas and I’m passionate about urdu news and articles with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind The Qalamdan with a vision to broaden my city’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Chak 111/7R , Kamalia Road, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Ph: +923016913244 Email: babarcci@gmail.com https://web.facebook.com/qalamdan.net https://www.twitter.com/qalamdanurdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے