Home / پاکستان / نصابی کتب

نصابی کتب

📖 *نصابی کتابوں میں _منشور انسانی حقوق_ کی تعلیم: تباہ کن اثرات*
✒️ *سید خالد جامعی مدظلہ*
ـــــــــــــــــــــــــ

مغرب سے اصل جنگ *آزادی کے عقیدے* کی جنگ ہے *آزادی* کے عقیدے کا انکا ر کئے بغیر کچھ نہیں ہو سکتا، توہینِ رسالت صلی ﷲ علیہ وسلم کا اصل سبب *آزادی کا عقیدہ* ہے، اس کے خلاف جنگ ہونی چاہئے، اسلامی تحریکوں، مذہبی جماعتوں بلکہ پورے عالمِ اسلام کو منشورِ انسانی حقوق کے *عقیدہ آزادی* کا انکار کر دینا چاہئے کہ تمام فتنے اسی سے پیدا ہو رہے ہیں، پاکستان میں ۱۹۸۵ء سے اب تک توہین رسالت کے پانچ ہزار مقدمات کا اندراج *آزادی کے عقیدے* کا نتیجہ ہے، یہ *عقیدہ* ہمیں اسکولوں میں پڑھایا جاتا ہے لیکن اس کی تنقید نہیں پڑھائی جاتی، ساتویں جماعت کے نصاب میں بچوں کو *ہیومن رائٹس* پڑھائے جا رہے ہیں، Peak Publishing کمپنی کی کتاب Social Studeis For Today (Vol2) کو پڑھئے! یہ کتاب پاکستان کے کئی اسلامی اسکولوں میں پڑھائی جا رہی ہے، اس کا آٹھواں باب ہے Our Rights and Responsibilities (ہمارے حقوق و فرائض) اس میں ذیلی سرخی ہے What are Human rights (انسانی حقوق کیا ہیں؟) اس سرخی کے بعد بتایا گیا ہے کہ *ہر شخص کو مکمل آزادی اظہارِ رائے کا حق حاصل ہے، ہر شخص کو مذہب بدلنے کی آزادی ہے، ہر شخص کو ہر جگہ جانے کی آزادی ہے، ہر شخص کو کسی کے ساتھ بھی باہمی رضا مندی سے تعلق (association) رکھنے کی آزادی ہے، ہر شخص کو تنقید کی مکمل آزادی ہے* آزادی کے یہ اسباق پڑھنے کے بعد اگر نوجوان سیکولر، لبرل ہو رہے ہیں تو کیا غلط ہے؟ نوجوان پوچھ رہے ہیں کہ مکہ اور مدینہ منورہ میں غیر مسلم کیوں نہیں جا سکتے؟ ہندو اور قادیانی سے شادی کیوں نہیں ہو سکتی؟ دین پر تنقید، اعتراض کی آزادی کیوں نہیں ہے؟ اسکولوں میں اسلامیات اور مطالعہ پاکستان پڑھانے والے اساتذہ کے پاس ان سوالوں کا کوئی جواب ہی نہیں ہے، حالانکہ ایک سادہ جواب یہ بھی ہے کہ کیا *اس منشورِ حقوقِ انسانی پر تنقید کرنے کی، اسے مسترد کرنے کی، اس کے خلاف بغاوت کرنے کی آزادی ہے؟ اگر نہیں تو کیوں؟ مگر اسلامی اسکولوں میں یہ بھی نہیں بتایا جا رہا*

About Babar

Babar
I am Babar Alyas and I’m passionate about urdu news and articles with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind The Qalamdan with a vision to broaden my city’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Chak 111/7R , Kamalia Road, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Ph: +923016913244 Email: babarcci@gmail.com https://web.facebook.com/qalamdan.net https://www.twitter.com/qalamdanurdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے