Home / کالم / سوال ؤ فریاد

سوال ؤ فریاد

*میرا سوال میری فریاد!*
ازقلم
عمیرحنفی

اے حاکم ِ وقت! تیرے قدموں میں پڑوں یا اپوزیشن کی منت کروں؟ ایک دوسرے کے دست و گریباں ہونے والے وزیروں اور اپوزیشن کے لوگوں کے سامنے اپنا مقدمہ بیان کروں؟ یا پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ میں اپنا مدعا بیان کروں؟ میں مذہبی جماعتوں کے مشائخ کے سامنے جھک جاؤں یا روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگا کر کھانے والی سیاسی پارٹیوں کی منت سماجت کروں؟ یا ملک کے اس امیر طبقہ کے سامنے حشرات الارض بن کر رینگوں جن کے نزدیک غریب ایک انسانیت سے جدا قسم ہے…! مجھے بتائیں میں کس کے سامنے اپنے درد کو کھولوں؟ ان لوگوں سے فریاد کروں جو ایک دوسرے کو فالورز جعلی ہونے کے طعنے دیکر سیاست کررہے ہیں یا ان کے سامنے جو ریاست کو دھمکیاں دیکر چیلنج کررہے ہیں؟ ہے کوئی میری فریاد سننے والا ہے کوئی اس ملک کا وارث؟ ہے کوئی جو اپوزیشن کو بھی سمجھائے اور حکومت کی بھی منت کرے؟ ہے کوئی ایک ایسا لیڈر جس کا ضمیر جاگ رہا ہو؟…….. کوئی ہے جو عوامی مفاد کی حقیقی معنوں میں بات کرے! میں ایک عام محب وطن پاکستانی ہوں اور ہم سب پاکستانی غربت کی چکی سے نکلنا چاہتے ہیں!

**

About Babar

Babar
I am Babar Alyas and I’m passionate about urdu news and articles with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind The Qalamdan with a vision to broaden my city’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Chak 111/7R , Kamalia Road, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Ph: +923016913244 Email: babarcci@gmail.com https://web.facebook.com/qalamdan.net https://www.twitter.com/qalamdanurdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے