Home / پاکستان / انجواۓ

انجواۓ

*انور مقصود کی پوسٹ انجوئے کریں*
انتخاب
صائمہ مختار چن

تبدیلی کا سفر”ایاك نعبد واياك نستعين” سے شروع ہوا ” انا الله مع الصابرين” سے ہوتا ہوا “انا للله وانا اليه راجعون” کی طرف گامزن ھے.

کیا “ سلیکٹرز “(امپائرز) کوئی شرمندگی محسُوس کررہے ہیں یا “چیف سلیکٹر“ ابھی تک اپنی پراڈکٹ پہ نازاں ہیں ؟

اس تباہی و بربادی کی ذمہ دار حکُومت ہے یا “سلیکشن کمیٹی”؟

پاکستانیوں کو مدینے کا ٹکٹ دکھا کر کُوفے میں دھکیل دیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کو حکومت اگر 1947 میں بھی مل جاتی تب بھی اُنہوں نے یہی رونا تھا کہ انگریز پورا ملک تباہ کر گیا ہے۔

سروے کے مطابق عمران خان کو تمام ترقیاتی پروجیکٹ اور بیویاں ایسی ملیں جن کا افتتاح پہلے سے ہی کوئی کر چکا تھا۔

تبدیلی کا کیڑا اب صرف ان لوگوں میں زندہ ہے جن کا جیب خرچ ابھی تک والدین یا محلے والے اٹھا رہے ہیں۔

تبدیلی لوٹوں سے شروع ہوئی ہالینڈ کی سائیکل سے ہوتی ہوئی انڈوں، مرغیوں، کٹوں اور پھر IMF کی خودکشی تک پہنچ چکی ہے مزید پیش قدمی جاری ہے۔

مجهے اللہ سے قوی امید ہے کہ جو مسلمان پی ٹی آئی کے فتنے سے بچ گیا وہ دجال کے فتنے سے بھی بچےگا ان شاءاللہ.

پی ٹی آئ والوں سے بحث کرکے اپنا وقت ضائع نہ کریں یہ صرف آپ کے سامنے ڈٹے ہوتے ہیں۔ اکیلے میں یہ بھی حسن نثارکی طرح خود پرلعنت بھیجتے ہیں.

ماہرین کا کہنا ہے پی ٹی آٸ والوں سے بحث مت کریں اس کا اندازہ فیصل واڈا سے لگایا جا سکتا ہے۔

عمران نیازی خود تو سائیکل پر دفتر نہ جاسکے لیکن عوام کو سائیکل چلانے پر مجبور کردیا.

روز جو 12 ارب کرپشن ہوتی تھی کیا اب بھی ہورہی ہے؟
اگر نہیں تو آٹھ ماہ میں 2880 ارب روپے جمع ہوچکے ہیں وہ کہاں گئے؟

اختلاف اپنی جگہ لیکن یہ بات ماننی پڑے گی کہ عمران خان واقعی غریبوں کے لیے فرشتہ بن کر سامنے آیا ہے۔

وہ بھی موت کا۔

About Babar

Babar
I am Babar Alyas and I’m passionate about urdu news and articles with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind The Qalamdan with a vision to broaden my city’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Chak 111/7R , Kamalia Road, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Ph: +923016913244 Email: babarcci@gmail.com https://web.facebook.com/qalamdan.net https://www.twitter.com/qalamdanurdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے