Home / پاکستان / شَیخ و پیر کا ہونا ضروری کیوں؟*

شَیخ و پیر کا ہونا ضروری کیوں؟*

*شَیخ و پیر کا ہونا ضروری کیوں؟*

(ترغیب سالانہ نقشبندی اجتماع)
ازقلم
عمیر حنفی

آپ نے اکثر و بیشتر دیکھا ہوگا چلتی گاڑی جس کی کمر پر ٹنوں کے حساب سے پٹرول لادا ہوا ہو جب اس گاڑی میں خود پٹرول ختم ہوتا ہے تو وہ کسی نا کسی پٹرول پمپ کا رخ کرتی ہے کیونکہ اس نے اپنا راستہ جو طے کرنا ہوتا ہے اور ٹنوں کے حساب سے لادا ہوا وہ پٹرول فائدہ نہیں دے رہا ہوتا بلکہ مرکزی پٹرول پمپ سے ملنے والا پٹرول ہی گاڑی چلا رہا ہوتا ہے ایسے ہی انسانی زندگی بھی ایک گاڑی کی مانند ہے اس پر ذمہ داریوں اور دیگر مختلف بوجھ ( اولاد ، معلم و مدرس سرکاری نوکری وغیرہ) کے ہوتے ہیں! انسان کہیں بھٹک سکتا ہے کہیں خطا ہوسکتی ہے! انسانی نفس خواہشات اور اپنی حوس پوری کرنے پر بھی مجبور کرتا رشوت و سود کو بھی دل چاہتا ہے حسد و کینہ پر بھی ابھارتا ہے تکبر و غرور اور دیگر جرائم کے لیے بھی آمادہ کرتا تو ایسے میں یہ اللہ والے یہ خانقاہیں اور یہ شَیخ و پیر انسانی حیات میں پٹرول پمپ کی مانند ہیں اگرچہ آپ کی کمر پر ٹنوں علم ہے یا ہزاروں کتب کو کھنگال چکے ہیں یا کس قدر درجہ کی بھی بڑی ذمہ داری ہے لیکن بھٹکنا بعید نہیں تو معلوم ہوا کہ اپنی زندگی میں ایک پیر کا ہونا بےحد ضروری ہے!

المختصر! پیر و مرشد محبوب العلماء و الصلحاء ولی کامل عالم اسلام کے عظیم روحانی پیشوا حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی مجددی ادام اللہ فیوضہم کی خانقاہ اور میری مادر علمی کا سالانہ اجتماع ہورہا ہے نیچے اشتہار میں مکمل تفصیل موجود ہے! منچن آباد سے جانے والے احباب پیر طریقت رہبر شریعت حضرت مولانا مفتی محمد عاصم حفیظ نقشبندی مدظلہم سے رابطہ کریں! تفصیل کے لیے نیچے دیے گئے نمبرز پر رابطہ کریں! جزاک اللہ

*عمیرحنفی*

About Babar

Babar
I am Babar Alyas and I’m passionate about urdu news and articles with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind The Qalamdan with a vision to broaden my city’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Chak 111/7R , Kamalia Road, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Ph: +923016913244 Email: babarcci@gmail.com https://web.facebook.com/qalamdan.net https://www.twitter.com/qalamdanurdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے