Home / کالم / قوم_کے_رہنما_ایسے_ہوں

قوم_کے_رہنما_ایسے_ہوں

تحریر
🌴🌴

ازقلم 📝
حافظ بلال بشیر
📕📕📕📕📕📕
انسان کی پیدائش سے لے کر آج تک ہر دور میں ہی انسانیت میں سے اللّٰہ پاک کچھ لوگوں کو مخصوص صلاحیتوں سے نوازتا ہے جو آگے بڑھ کر قوم کو لیڈ کرتے ہیں، جو قوموں کی رہنمائی کرتے ہیں ۔اللّٰہ پاک نے جتنے انبیاء کرام علیہم السلام اس دنیا میں مبعوث فرمائے انہوں نے بھی قوم کی رہنمائی فرمائی سب سے بڑے ، اعلیٰ، اشرف، عظیم رہنما عظیم لیڈر اس دنیا میں اللّٰہ پاک کے پیارے حبیب آقا صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے جنہوں نے انتھائی جاہلیت اور اندھیروں میں گری ہوئی قوم کی اللّہ پاک کے حکم سے رہنمائی کی ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات میں ایک حاکم وفرمانروا، سیاست دان اور عظیم مدبر ومنتظم سب کی خصوصیات بدرجہ اتم موجود تھیں۔قرآن کریم کی متعدد آیات اس مضمون کو بیان کرتی ہیں کہ آپ اللہ کی جانب سے مقرر کردہ حاکم ہیں اور یہ منصب آپ کو بحیثیت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عطا ہوا ہے۔ایسا قطعاً نہیں ہے کہ آپ ریاست قائم کرکے اس کے حاکم ومدبر اور منتظم از خود بن بیٹھے ہوں یا لوگوں نے منتخب کرکے آپ کو اپنا فرمانروا بنادیا ہو۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی فرمانروائی رسالت سے ہٹ کر کوئی علیحدہ شے نہیں ہے۔اور بطور حاکم آپ کی اطاعت بھی عین اللہ کی اطاعت ہے۔آپ کی بیعت سے منحرف ہونا در اصل اللہ کی حاکمیت کا انکار کرنا ہے نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی لیڈر شپ قائدانہ صلاحیتیں ہر مسلمان بلکہ دنیا کے ہر ایک انسان کے لیے بہترین نمونہ ہے ہم جس معاشرے میں رہتے ہیں ہم میں سے ہر دوسرا شخص کہیں نہ کہیں کسی نہ کسی جگہ لیڈر کا کردار ادا کر رہا ہے ۔ چاہے گھر میں اپنے ہی خاندان کا سربراہ ہو ، یا اپنے آفس میں ٹیم لیڈر ہو، یا اپنے کاروبار کو دیکھ رہا ہو اور تمام ملازمین اسکے ماتحت ہوں وغیرہ وغیرہ۔ کیا ہم نے کبھی یہ سوچا کہ ہمیں اگر یہ ذمہ داری عنایت کی گئی ہے تو ہمارے اندر کون سی چیزوں کی کمی ہے اگر وہ عادات یا سوچ اپنے آپ پر لاگو کر لوں تو کامیابیاں مل سکتی ہیں ۔ میں یہ سمجھتا ہوں کہ لیڈر شپ کے لیے لیڈر کو چاہیے کہ خود بھی تربیت یافتہ ہو اور اپنی ٹیم کی تربیت کا بھی خیال رکھے اپنے آپ میں خود اعتمادی پیدا کرے اپنے آپ پر بھروسہ”یقین” آپ کے وقار میں اضافہ کرتا ہے آپ اپنی محنت اور صلاحیت پر یقین رکھیں کوشش کریں معاشرے میں اور اپنی ٹیم میں غور و فکر کرتے رہیں ماضی کی کامیابیوں کو تصور میں لاتے رہیں اپنی ٹیم میں مہارت اور خود اعتمادی پیدا کرتے رہیں آپ لوگوں کی مدد کریں جس کا رزلٹ یہ آئے گا کہ یقیناً لوگ پھر آپ کی مدد کریں گے چاہے وہ مالی مدد نہ ہو۔ ہو سکتا ہے وہ اپنا وقت نکال کر خود آپ کی مدد کو آ جائیں، ہو سکتا ہے وہ دعا کریں اور وہ قبولیت کی گھڑی ہو ان کی دعا آپ کے حق میں قبول ہو جائے ۔ آپ میں ضبطِ نفس یعنی صبر اور استقامت ضرور ہونا چاہیے، ایک لیڈر کی اولین خوبی یہ ہوتی ہے کہ چیلنج قبول کرتا ہے وہ فوراً کسی بھی مسئلہ کی تہہ تک پہنچ کر اس کا حل دریافت کر لیتا ہے، شکریہ ادا کرنا ایک قائد کو نا قابل یقین کامیابیوں سے نواز سکتا ہے جب ٹیم اچھی کارکردگی دکھائے تو محض شکریہ نہیں بلکہ (incentive) دینا چاہیے مثلاً : نقد انعام، مالی امداد، ترقی، تنخواہ میں اضافہ، بونس وغیرہ، اس سے ایک لیڈر لوگوں کے دل جیت لیتا ہے۔ اچھا صلہ بہترین قیادت کا خاصہ ہے لیڈر اپنے ماتحتوں میں بھروسہ اور تجسس پیدا کرنے کے بعد انہیں اپنے خیالات، سوچ اور صلاحیتوں کو آزادانہ طور پر استعمال کرنے کی اجازت دے اس طرح وہ کام سے محبت کرنے لگیں گے اور کارکنان کی مستعدی و مہارتیں بہتری کے لیے استعمال ہونا شروع ہو جاتی ہیں میں اپنے دس سالہ تجربے اور ایک طالب علم ہونے کی حیثیت سے یہ سمجھتا ہوں کہ اگر کوئی شخص نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کے عظیم لیڈر، رہنما کے نمونے کو سامنے رکھتے ہوئے گذرتے دور میں ان چند اصولوں پر عمل کر لے جو کہ در اصل نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی زندگی، سیرت میں بھی ہمیں نظر آتے ہیں تو وہ ایک عظیم لیڈر بن سکتا ہے۔ اور صرف خود یا اپنے خاندان ہی کو نہیں بلکہ پوری قوم کے لیے ایک عظیم لیڈر کا کردار ادا کر سکتا ہے۔

About Babar

Babar
I am Babar Alyas and I’m passionate about urdu news and articles with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind The Qalamdan with a vision to broaden my city’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Chak 111/7R , Kamalia Road, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Ph: +923016913244 Email: babarcci@gmail.com https://web.facebook.com/qalamdan.net https://www.twitter.com/qalamdanurdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے