Home / اسلام / حضرت یعقوبؑ کی وصیت*

حضرت یعقوبؑ کی وصیت*

*درس قرآن نمبر 99*

*حضرت یعقوبؑ کی وصیت*

مدرس:
محمد عثمان شجاع آبادی

بسم اللہ الرحمن الرحیم
وَوَصٰی بِہَآ اِبرَاہِیْمُ بَنِیْہِ وَیَعْقُوْبُ یَا بَنِیَّ اِنَّ اللٰہَ اصْطَفٰی لَکُمُ الدِّیْنَ فَلَا تَمُوْتُنَّ اِلَّا وَاَنْتمْ مُّسْلِمُوْنَ (132)

اَمْ کُنْتُمْ شُہَدَآءَ اِذْ حَضَرَ یَعْقُوْبَ الْمَوْتُ اِذْ قَالَ لِبَنِیْہِ مَا تَعْبُدُوْنَ مِنْ بَعْدِی قَالُوْا نَعْبُدُ اِلٰہَکَ وَاِلہَ اٰبَآءِکَ اِبْرَاہِیْمَ وَاِسْمَاعِیْلَ وَاِسْحَاقَ اِلہًا وَّاحِدًا وَّنَحْنُ لَہ مُسْلِمُوْنَ (133)

ترجمہ:
اور اسی بات کی ابراھیم اور یعقوب نے بھی اپنے بیٹوں کو وصیت کی کہ اے میرے بیٹو بے شک اللہ نیتمہارے لیے یہ دین چن لیا سو تم ہرگز نہ مرنا مگر اس حال میں کہ تم مسلمان ہو۔(۲۳۱)کیا تم حاضر تھے جب یعقوب کو موت آئی تب اس نے اپنے بیٹوں سے کہا تم میرے بعد کس کی عبادت کرو گے؟ انہوں نے کہا ہم آپ کے اور آپ کے باپ دادا ابراھیم اور اسماعیل اور اسحاق کے معبود کی عبادت کریں گے جو ایک معبود ہے، اور ہم اسی کے فرمانبردار ہیں۔(۳۳۱)
ربط:
پہلے حضرت ابراہیمؑ کی سیرت اور ان کی تعلیمات کا ذکرتھا اب حضرت ابراہیمؑ اور حضرت یعقوبؑ کی وصیت کا ذکر ہے۔
تفسیر:
ان آیات کے پس منظر میں مفسرین نے ایک واقعہ ذکر فرمایا ہے کہ یہود کہتے تھے کہ ہمیں حضرت یعقوب ؑ نے وصیت کی تھی کہ آپ اپنا مذہب نہ چھوڑنا اور تم یہودی ہی رہنا اس وجہ سے ہم اسلام قبول نہیں کرتے تواللہ تعالیٰ نے ان آیات میں فرمایا ہے کہ کیا تم اس وقت یعقوب ؑ کے پاس موجود تھے جب انہوں نے یہ وصیت کی تھی۔
اللہ تعالیٰ نے حضرت یعقوب ؑ کی وصیت کو بیان فرمایا۔
دلچسپ بات یہ ہے موجودہ تورات میں اس وصیت کا ذکر نہیں ہے۔اسی سے یہود کی بدنیتی کا اظہار ہوجاتا ہے۔صرف ایک کتاب میں اتنی بات مذکور ہے کہ حضرت یعقوب نے صرف اس بات کی وصیت کی تھی کہ ہمیشہ توحید پر قاٸم رہنا۔لیکن یہود نے اس پر بھی عمل نہیں کیا۔

About Babar

Babar
I am Babar Alyas and I’m passionate about urdu news and articles with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind The Qalamdan with a vision to broaden my city’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Chak 111/7R , Kamalia Road, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Ph: +923016913244 Email: babarcci@gmail.com https://web.facebook.com/qalamdan.net https://www.twitter.com/qalamdanurdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے