Home / اسلام / حضرت ابراہیمؑ کی دعا

حضرت ابراہیمؑ کی دعا

*درس قرآن نمبر97*

*حضرت ابراہیمؑ کی دعا*

مدرس:
محمد عثمان شجاع آبادی
بسم اللہ الرحمن الرحیم

وَاِذْ قَالَ اِبْرَاہِیْمُ رَبِّ اجْعَلْ ہٰذَا بَلَدًا اٰمِنًا وَّارْزُقْ اَہْلَہ مِنَ الثَّمَرَاتِ مَنْ اٰمَنَ مِنْہُمْ بِاللّٰہِ وَالْیَوْمِ الْاٰخِرِ قَالَ وَمَنْ کَفَرَ فَاُمَتِّعُہ قَلِیْلًا ثُمَّ اَضْطَرُّہٓ اِلٰی عَذَابِ النَّارِ وَبِءْسَ الْمَصِیْرُ ٭
وَاِذْ یَرْفَعُ اِبْرَاہِیْمُ الْقَوَاعِدَ مِنَ الْبَیْتِ وَاِسْمَاعِیْلُ رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا اِنَّکَ اَنْتَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ ٭رَبَّنَا وَاجْعَلْنَا مُسْلِمَیْنِ لَکَ وَمِنْ ذُرِّیَّتِنَآ اُمَّۃً مُّسْلِمَۃً لَّکَ وَاَرِنَا مَنَاسِکَنَا وَتُبْ عَلَیْنَا اِنَّکَ اَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِیْمُ ٭رَبَّنَا وَابْعَثْ فِیْہِمْ رَسُوْلًا مِّنْہُمْ یَتْلُوْا عَلَیہِمْ اٰیَاتِکَ وَیُعَلِّمُہُمُ الْکِتَابَ وَالْحِکْمَۃَ وَیُزَکِّیْہِمْ اِنَّکَ اَنْتَ الْعَزِیْزُ الْحَکِیْمُ ٭

ترجمہ:
اور جب ابراھیم نے کہا اے میرے رب اسے امن کا شہر بنا دے اور اس کے رہنیو الوں کو پھلوں سے رزق دے جو کوئی ان میں سے اللہ اور قیامت کے دن پر ایمان لائے، فرمایا اور جو کافر ہوگا سو اسے بھی تھوڑاسا فائدہ پہنچاؤں گا پھر اسے دوزخ کے عذاب میں دھکیل دوں گا، اور وہ برا ٹھکانہ ہے۔(۶۲۱)اور جب ابراھیم اور اسماعیل کعبہ کی بنیادیں اٹھا رہے تھے، اے ہمارے رب ہم سے قبول کر، بے شک تو ہی سننے والا جاننے والا ہے۔(۷۲۱)اے ہمارے رب ہمیں اپنا فرمانبردار بنا دے اور ہماری اولاد میں سے بھی ایک جماعت کو اپنا فرمانبردار بنا، اور ہمیں ہمارے حج کے طریقے بتا دے اور ہماری توبہ قبول فرما، بے شک تو بڑا توبہ قبول کرنے والا نہایت رحم والا ہے۔(۸۲۱)
اے ہمارے رب! اور ان میں ایک رسول انہیں میں سے بھیج جو ان پر تیری آیتیں پڑھے اور انہیں کتاب اور دانائی سکھائے اور انہیں پاک کرے، بے شک تو ہی غالب حکمت والا ہے۔(۹۲۱)

*ربط:*

پہلے تعمیر کعبہ کا ذکر تھا اب تعمیر کعبہ کے دوران اور اس کے بعدجو حضرت ابراہیم ؑ نے دعائیں کیں ان کا ذکر ہے۔

*تفسیر:*

وَاِذْ قَالَ اِبْرَاہِیْمُ رَبِّ اجْعَلْ ہٰذَا بَلَدًا اٰمِنًا……حضرت ابراہیم ؑ نے پہلی دعا یہی فرمائی اس لئے اب انہیں معلوم ہوگیا تھا کہ بیت اللہ تعمیر کے بعد یہ شہر آباد ہوگا لوگ زیارت کے لئے آئیں گے اس وجہ مکہ میں امن عامہ اور اس کی معاشی ترقی اور ضروریات کو پورا کرنے کے لئے دعا فرمائی۔اسی طرح اگلی آیت مبارکہ میں اپنی خدمت کو قبول کرنے کی دعا فرمائی اور اپنے اور اپنی نسل کے لئے بھی دعافرمائی کہ ہمیں فرمانبردار بنا اور حج کا طریقہ سکھا۔
رَبَّنَا وَابْعَثْ فِیْہِمْ رَسُوْلًا مِّنْہُمْ……اس دعا کا مصداق حضور خاتم النبیین ﷺ ہیں۔
ہمیں بھی اسوۃ ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے اپنے اور اپنی آنے والی نسل کے لئے دعاکرنے کی ضرورت ہے اس کے ساتھ ہی ہم خود بھی اسوہ رسول اکرمﷺ پر عمل کریں اور اپنی آنے والی نسل کوبھی دین کی تعلیم دیں۔

About Babar

Babar
I am Babar Alyas and I’m passionate about urdu news and articles with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind The Qalamdan with a vision to broaden my city’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Chak 111/7R , Kamalia Road, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Ph: +923016913244 Email: babarcci@gmail.com https://web.facebook.com/qalamdan.net https://www.twitter.com/qalamdanurdu

One comment

  1. Avatar

    Elegant. Highly recommended.Prompt Service, received it in a matter of few days.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے