Home / پاکستان / ماہنامہ المصباح لاہور مدراسِ دینیہ

ماہنامہ المصباح لاہور مدراسِ دینیہ

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
دعا گو
نعیم اختر

🌺🌺🌺🌺🌺
امید ہے آپ بخیریت و عافیت ہوں گے۔ جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ ماہنامہ المصباح لاہور مدراسِ دینیہ کے طلباء کا ترجمان رسالہ ہے جو ہر ماہ باقاعدگی سے شائع ہوتا ہے اور پورے ملک میں وافر مقدار میں تقسیم ہوتا ہے۔ جس میں مدارس کے طلباء اور محققین کی ایک کثیر تعداد اپنے قلم سے عوام الناس کے قلوب و اذہان کو منور کرنے کے لیے مخلتف عملی ، ادبی اور تحقیقی مضامین لکھتے ہیں۔ نامور ادیب ، مصنف اور لکھاری اس رسالے کو چار چاند لگاتے ہیں۔ آپ کے علم میں ہو گا کہ گزشتہ چار عشروں سے ہم عوام الناس کی علمی پیاس بجھانے میں مصروف عمل ہیں۔

اگر آپ لکھاری ہیں اور آپ کا قلم تحقیق کے دامن سے علمی موتی اٹھا کر قارئین کی گود میں ڈالتا ہے۔ یا آپ مستقل تو نہیں لکھتے مگر لکھنے کی لگن اپنے دل میں بسائے ہوئے ہیں اور آپ کو یقین ہے کہ آپ کا قلم قارئین کی علمی پیاس بجھانے میں معاون ثابت ہو گا تو پھر دیر کس بات کی۔ قلم اٹھائیے اور ایک بہترین مضمون لکھ کر مجلہ المصباح کو روانہ کیجیے ہم آپ کی تحریر کو ترجیحاً شامل کریں گے۔

شرائط:
1: اگر آپ تحریر ٹائپ کر کے بھیجنا چاہتے ہیں تو ان پیج یا یونیکوڈ دونوں فارمیٹ میں بھیج سکتے ہیں۔
2: اگر ٹائپ کرنے کی سہولت میسر نہ ہو تو اپنے مضمون کو صفحے کی ایک طرف صاف کرکے لکھیں اور پوسٹل ایڈریس (ماہنامہ مشکوٰۃ المصباح لاہور 1_اے ذیلدار پارک اچھرہ لاہور) پر روانہ کر دیں۔
3: آپ جب بھی اپنی تحریر بھیجیں تو 19تاریخ سے پہلے ہی روانہ کیجیے تاکہ آپ کی تحریر کو ترجیحاً شامل کیا جائے۔
4: آپ اپنی تحریر مجلہ کے آفیشل ای میل ایڈریس almisbah313@gmail.com یا اس واٹس ایپ نمبر 03149301015 پر بھیجیں۔
( مزید تفصیلات کے لیے دیے گئے واٹس ایپ نمبر پر رابطہ کیجیے)

نوٹ: جس لکھاری کی تحریر مجلہ المصباح لاہور میں شائع ہو گی تو ادارے کی طرف سے انہیں اعزازی کاپی بھی ارسال کی جائے گی۔

نعیم اختر ربانی
( کالم نگار ، ادیب)
نائب مدیر ماہنامہ المصباح لاہور

About Babar

Babar
I am Babar Alyas and I’m passionate about urdu news and articles with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind The Qalamdan with a vision to broaden my city’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Chak 111/7R , Kamalia Road, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Ph: +923016913244 Email: babarcci@gmail.com https://web.facebook.com/qalamdan.net https://www.twitter.com/qalamdanurdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے