Home / پاکستان / خیال کرنا پشت مت کرنا

خیال کرنا پشت مت کرنا

ازقلم
بابرالیاس

‏خدا کی جانب کبھی پشت مت کرنا!

امام احمد بن حنبلؒ کہتے ہیں: ایک بار راہ چلتے ہوئے میں نے دیکھا،ایک ڈاکو لوگوں کو لوٹ رہا ھے۔ کچھ دنوں بعد مجھے وھی شخص مسجد میں نماز پڑھتا نظر آیا۔میں اس کے پاس گیا اور اسے سمجھایا کہ تمہاری یہ کیا نماز ھے۔ خدا کے ساتھ معاملہ یوں نہیں کیا جاتا
‏کہ ایک طرف تم لوگوں کو لوٹو اور دوسری طرف تمہاری نماز خدا کو قبول اور پسند آتی رھے۔ ڈاکو بولا: امام صاحب! میرے اور خدا کے مابین تقریباً سب دروازے بند ہیں۔ میں چاہتا ہوں کوئی ایک دروازہ میرے اور خدا کے مابین کھلا رھے۔
کچھ عرصہ بعد میں حج پر گیا۔ طواف کے دوران دیکھتا ھوں،
‏ایک شخص کعبہ کے غلاف سے چمٹ کر کھڑا کہتا جا رہا ھے:میری توبہ،مجھے معاف کردے۔ میں اس نافرمانی کی طرف کبھی پلٹنے والا نہیں۔ میں نے دیکھنا چاھا،اس بےخودی کے عالم میں آہیں بھر بھر کر رونے والا کون خوش قسمت ھے؟کیا دیکھتا ھوں،یہ وھی شخص ھے جسے میں نے بغداد میں ڈاکے ڈالتے دیکھا تھا
‏تب میں نے دل میں کہا: خوش قسمت تھا، جس نے خدا کی طرف جانے والے سب دروازے بند نہیں کر ڈالے؛ خدا مہربان تھا جس نے وہ سبھی دروازے آخر کھول ڈالے!
تو کیسے بھی برے حال میں ھو، کتنے ھی گناہگار ھو… خدا کے ساتھ اپنے سب دروازے بند مت کر لینا۔ جتنے دروازے کھلے رکھ سکتے ھو
‏انہیں کھلے رکھنے کےلیے شیطان کے مقابلے پر مسلسل زور مارتے رہنا… اور کبھی ھار مت ماننا۔ کوئی ایک بھی دروازہ یہاں کھلا مل گیا تو کچھ بعید نہیں وہ سب دوروازے ھی کھل جائیں، جن کے بارے میں تمہیں کبھی آس نہ تھی کہ خدا کی جانب سفر میں ان سب خوبصورت راھوں سے تمہارا کبھی گزر ھو گا!
‏کہہ دو کہ اے میرے بندو جنہوں نے اپنی جانوں پر زیادتی کر لی ھے! خدا کی رحمت سے ناامید نہ ہونا۔ خدا تو سب گناھوں کو بخش دیتا ھے۔ (اور) وہ تو بخشنے والا مہربان ھے۔ رجوع کر لو اپنے پروردگار سے اس سے پہلے کہ تم پر عذاب آ واقع ھو۔…الزمر

About Babar

Babar
I am Babar Alyas and I’m passionate about urdu news and articles with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind The Qalamdan with a vision to broaden my city’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Chak 111/7R , Kamalia Road, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Ph: +923016913244 Email: babarcci@gmail.com https://web.facebook.com/qalamdan.net https://www.twitter.com/qalamdanurdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے